انوارالعلوم (جلد 8) — Page 483
۴۸۳ دوره یو رپ جماعت احمدیہ کی ترقی کیوں کر ہوئی یہ ترقی بے روک ٹوک نہیں ہوئی لوگ پھولوں کی سیجوں پر چل کر اس تک نہیں پہنچے بلکہ بہتوں کو اس کے ماننے کی وجہ سے گھر چھوڑنے پڑے، خاوندوں کو بیویوں سے جُدا ہونا پڑا اور بیویوں کو خاوندوں سے علیٰحدہ ہونا پڑا، باپ کو بیٹوں نے الگ کردیا اور بیٹوں کو والدین نے گھر سے نکال دیا، ظالم حکومتوں نے اس کی طرف متوجہ ہونے والوں کو گرفتار کیا اور مجبور کیا کہ اس پر ایمان نہ لائیں ورنہ ان کو قتل کیا جائے گا مگر وہ پیچھے نہ ہٹے اور مرنے میں انہوں نے وہ لذت محسوس کی جو دنیا کی اور کسی چیز میں نہیں ہے- وہ ہنستے ہنستے ظالموں کے سامنے سر بلند کرکے کھڑے ہوگئے اور سنگدل قاتلوں نے ان پر پتھربرسانے شروع کئے- ایک ایک پتھر جو اُن پر گرا اس کو انہوں نے پھو لوں کی طرح سمجھا، ایک ایک اینٹ جو ان پر پڑی اسے انہوں نے شگوفہ خیال کیا جس طرح دولھا دلہن کو لے کر خوشی خوشی اپنے گھر جاتا ہے اسی طرح وہ مسیح موعودؑ کی محبت کو لے کر اپنے مولیٰ کے سامنے حاضر ہوگئے اور انہوں نے یہی یقین کیا کہ نہایت عمدہ سودا ہوا۔ان راستوں سے گزر کر جانا کوئی معمولی بات نہیں مگر مسیح موعودؑ کی آواز کچھ ایسی دلکش تھی کہ جن کے کان کھلے تھے اس میں طاقت ہی نہ رہی کہ وہ اس کا انکار کرسکے- اس نے دلوں کو شکوک اور شبہات سے دھودیا اور قلوب کو یقین اور ایمان سے بھر دیا اور ان لوگوں کو جنہوں نے اس کی تعلیم پر چل کر خدا تعالیٰ کی شیریں آواز سن لی تھی اس کی باتوں میں شبہ ہی کیا رہ سکتا تھا۔زمین آسمان بدل جاویں تو بدل جاویں ایسے لوگوں کے دل تو نہیں بدل سکتے۔خدا کی پُر لذت آواز سننے کا تجربہ اے بہنو اور بھائیو! میں یہ باتیں سنی سنائی نہیں کہتا بلکہ میں نے خود مسیح موعودؑ کے طفیل خدا تعالیٰ کی پُر لذت آواز کو سنا ہے اور اس کے محبت والے کلام سے مسرور ہوا ہوں اسی طرح جس طرح کہ مسیحؑ کے حواریوں نے اس کلام کوسنا تھا بلکہ ان سے بھی زیادہ، اور میں نے خدا تعالیٰ کی زبردست قوتوں کو دیکھا ہے- اس نے میری خاطر اپنے جلال کو ظاہر کیا اور میری ایسے مقامات پر مدد کی جہاں کوئی انسان مدد نہیں کرسکتا اور مجھے میرے دشمنوں کے حملوں سے اس وقت بچایا جب کہ کوئی شخص مجھے بچا نہیں سکتا تھا۔مجھے ایسے امور کے متعلق قبل از وقت خبریں دیں جن کو کوئی انسان دریافت نہیں کرسکتا تھا۔پھر اسی طرح ہوا جس طرح کہ اس نے مجھے کہا تھا۔پس میری آنکھوں نے مسیح موعودؑ کی صداقت کو دیکھ لیا اور میرے دل نے اس کی سچائی کو