انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 399 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 399

انوار العلوم جلد ۸ ۳۹۹ دورہ یورپ پہنچائے وہ خود خدا کی ارسال کردہ کتاب ہی ہو سکتی ہے کیونکہ وہ انسانی نشو و نما کے فلسفہ کو بیان کرتی ہے اور یہ انسانی لیاقت سے بالا تر ہے کہ وہ ہر وقت تبدیل ہوتے رہنے والی ہستی کے نشو و نما کے فلسفہ کا پورا پورا علم حاصل کر سکے۔ اسلام کی تعلیم پر اکثر حرف گیری ہوا کرتی ہے لیکن جیسا کہ مسیح موعود نے ثابت کر دکھایا تمام اعتراضات جو اسلام پر کئے جاتے ہیں یا تو قلت تدبر یا ذاتی خیالات کو معقولیت پر فوقیت دینے کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اسلام ایک ایسا طریقہ تعلیم پیش کرتا ہے کہ اگر اس کو ایسے عقل اور غور کے فیصلہ پر چھوڑ دیا جائے جو آبائی روایات یا ذاتی خیالات سے غیر متاثر ہوں تو ایک شخص معلوم کرے گا کہ انسان کی روحانی ترقی کے لئے اس سے بہتر اور کامل کوئی شریعت نہیں۔ یہ کہا جاتا ہے کہ اسلام مذہب کو بزور شمشیر پھیلانے کی اجازت دیتا ہے حالانکہ قرآن صاف کہہ رہا ہے دین میں کوئی جبر نہیں کیونکہ ہدایت کو گمراہی سے بالکل کھول دیا گیا ہے اور ہر شخص دونوں میں فرق کر سکتا ہے " ہاں مسلمانوں کو صرف ان لوگوں سے جنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو اسلام کو برباد کر دینے یا مسلمانوں کو اس سے جبراً مرتد کرنے کی غرض سے ان سے جنگ کرتے ہیں اور مسلمانوں کو جنگ کی صرف اتنے وقت تک اجازت ہے جب تک دشمن جنگ صرف اس غرض کو پیش نظر رکھ کر کرتا رہے جب دشمن جنگ کو ختم کر دینا چاہے تو انہیں بھی ختم کر دینی چاہئے اور ان کو پیغام صلح کبھی صرف غصہ کی وجہ سے نا منظور نہیں کرنے چاہئیں یا اس انتظام کی خواہش کی وجہ سے کہ ہم دشمن کو پیس دیں تا آئندہ بے فائدہ جان کا نقصان نہ ہو۔ تمام جنگیں جو نبی کریم ا نے کیں دفاعی تھیں اور وہ ان دشمنوں کے ساتھ کی گئی تھیں جنہوں نے اپنے گھر اسلام کو نیست و نابود کر دینے کیلئے چھوڑ دیئے۔ پھر یہ کہا جاتا ہے کہ اسلام غلامی کا مؤید ہے حالانکہ اسلام اس کا سب سے غلامی اور اسلام بڑا دشمن ہے اور اس نے غلامی کے ان تمام طریقوں کا خاتمہ کر دیا ہے جو ایام اسلام سے پہلے رائج تھے۔ اسلام ان لوگوں کو غلام بنا لینے سے منع کرتا ہے جو بلا وجہ پکڑ لئے جائیں یا صرف اس لئے کہ وہ دشمن کی قوم یا گروہ میں سے ہیں یا جو دنیاوی جنگوں میں قیدی لئے جائیں۔ اسلام صرف ایسے جنگی قیدیوں کو غلام بنانے کی اجازت دیتا ہے جو ایسی جنگ میں گرفتار