انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 394 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 394

انوار العلوم جلد ۸ ۳۹۴ دورہ یورپ اگر دوسری طرف ہم دیکھیں کہ تمام مذاہب ایسا کامل انسان پیدا کرنے سے قاصر ہیں جیسا کہ وہ گذشتہ زمانوں میں پیدا کرتے تھے اور یہ کہ اب وہ خدا اور بندے کے درمیان وہ رشتہ قائم کرنے سے عاجز ہیں جو پہلے وقتوں میں ان کے درمیان ہوتا تھا تو کیوں خدا دنیا کے سامنے وہ صحیح مذہب اس طور سے نہیں پیش کر دیتا کہ جسے اس کی قدرت و طاقت کا ثبوت شمار کیا جائے تا وہ مذہب لوگوں کے دلوں میں ایسی تبدیلی پیدا کر دے جس کا پیدا کر دینا مذہب کا واحد مقصد ہے۔ مختصر یہ کہ جس طور سے بھی ہم اس معاملہ پر نظر کریں ہمیں مجبوراً اس نتیجہ پر پہنچنا پڑے گا کہ دنیا کی موجودہ حالت بلند آواز سے کسی الہی ہدایت یافتہ معلم کو پکار رہی ہے اور کہ انسانوں کی روحیں مضطرب عاشقین کی مانند تمنا و آرزو سے آسمان کی طرف دیکھ رہی ہیں اور وہ اپنے درد سے بھرے ہوئے دلوں اور پانی بہاتی ہوئی آنکھوں سے کمال عاجزی سے التجا کر رہی ہیں کہ ترس کھا اور ہم پر اپنے فضل اور رحم کے دروازے رحم کے دروازے کھولدے اور : دے اور ہمیں بھی وہ کچھ و اسلاف کو دیا اور ہماری روحانی تاریکی کو دور کرتے ہوئے اور ہماری آنکھوں کو نا بینائی اور دلوں کو نجاست سے صاف کرتے ہوئے اس ابدی زندگی کی طرف راہنمائی کر جو پیدائش انسان کی غرض وغایت ہے۔ اور کچھ دے جو ہمارے سیح موعود عود نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا میں یہ بیان کر چکاہوں کہ صیح موعود کسی نئے مذہب کے لانے والے نہ تھے بلکہ آپ اسلام کی خدمت کرنے، اس کو نئی زندگی دینے، اس کی اشاعت کرنے اور بنی آدم کو اسلام کی معرفت خدا کی طرف لے جانے کے لئے بھیجے گئے تھے میں اب یہ بیان کروں گا کہ یہ کس طرح عمل میں لایا گیا۔ سب سے پہلا سوال جس کا مذہب کے ساتھ تعلق ہے توحید الہی ہے اگر کوئی مذہب خدا کے وجود کی کامل شناخت نہیں کروا سکتا تو وہ مذہب کہلانے کا ہی مستحق نہیں۔ مسیح موعود کی بعثت کے وقت توحید الہی پر تیقن دنیا سے بکلی نابود ہو چکا تھا۔ اس میں شک نہیں کہ ہر ایک مذہب وحدت الہی بیان کرنے کا مدعی ہے لیکن اس مسئلہ کا صحیح مفہوم آج سے پہلے کبھی ضبط نہیں ہوا۔ لفظ توحید الہی یا تو گوناگوں مشرکانہ خیالات پر حاوی تھا یا زیادہ سے زیادہ ایک خدا کی ہستی پر محض عقیدہ استعمال کیا جاتا تھا لیکن ظاہر ہے کہ خدا نے انبیاء صرف اس واسطے نہیں مبعوث کئے تھے کہ وہ اس اصول کی اشاعت کر دیں کہ خدا ایک ہے اس کے سوا دوسرا نہیں کیونکہ صرف اس