انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 7 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 7

انوار العلوم جلد ۸ تائید دین کا وقت ہے مد نظر رکھ کر اپنی ہر ایک چیز میری ہی سمجھتے ہیں۔ لیکن ہر جماعت میں ایک حصہ کمزور لوگوں کا بھی ہوتا ہے جو شیطانی تحریکوں کو قبول کرنے کے لئے تیار رہتا ہے ۔ پس ان لوگوں کے دلوں کے کے دل وسوسوں کا دور کرنا بھی میرا فرض ہے اور انہی کو مد نظر رکھ کر میں نے یہ باتیں لکھی ہیں۔ اے عزیز و افتح کا زمانہ آگیا۔ کامیابی دروازے پر ہے خوشی کی گھڑیاں ناچتی ہوئی چلی آتی ہیں اور تمہارے قدموں کے چومنے کی مشتاق ہیں ۔ وہ دن قریب ہیں جب فوج در فوج لوگ اسلام اور احمدیت کو قبول کریں گے۔ پس اس زمانہ کی مناسبت سے اپنی قربانیوں کو بھی بڑھا دو کہ لوگ روز مرہ کی نسبت شادیوں کے موقع پر زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ اب تک تمہاری قربانیاں ایسی تھیں جیسے کہ انسان روز مرہ کے خرچ برداشت کرتا ہے ۔ اب عید کا دن آنے والا ہے اس کا باریک ہلال مجھے نظر آرہا ہے ۔ اے کاش ہم جس طرح رمضان میں ثابت قدم رہے اس سے بڑھ کر عید دن ہمیں صراط مستقیم پر رہنے کی ا پر رہنے کی توفیق ملے ۔ ہم مسلمان ہیں اور ہمارے دن چاند کے حساب پر ہیں۔ پس دن خواہ عید کا ہی ہو اس سے پہلے رات آنی ضروری ہے۔ میں نے کہا ہے کہ عید کا چاند نظر آرہا ہے۔ مگر اے عزیزو! پیشتر اس کے کہ دن چڑھے عید کی رات کا ختم ہونا ضروری ہے۔ پس دعا کرو کہ اس رات کے بعد دن کا دیکھنا ہمیں نصیب ہو اور یہ رات ہمارے لئے با برکت ثابت ہو۔ یہ فتح کی ابتدائی گھڑیاں سخت قربانی کی گھڑیاں ہوں گی۔ مگر یہ رات ایک خالص خوشی کا دن چڑھائے گی اور یہ اندھیرا ایک روشن سورج پیدا کرے گا اور ہر ایک جو اسلام کی عظمت کا خیال لے کر اس رات میں لیٹے گا وہ اسلام کی فتح کا جھنڈا لے کر دن کو کھڑا ہو گا۔ مبارک وہ جو آخر تک مستقل رہیں اور کامیابی کا منہ دیکھیں۔ اور خدا کرے کہ سب احمدی ایسے ہی ثابت ہوں۔ وَأَخِرُدَعُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - خاکسار مرزا محمود احمد خليفة المسيح الثاني (الفضل ۱۹۔ فروری ۱۹۲۴ء)