انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 355 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 355

انوار العلوم جلد ۸ ۹۸ ۳۵۵ احمدیت یعنی حقیقی اسلام ٩٩ النمل : ۶۳ (۱۰۰) حم السجدة : ٣٢٣١ (۱۰۱) النجم : ۲ تا ۶ ۱۰۲ یوحنا باب ۳ آیت ۱۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء۔ آیت کے الفاظ یہ ہیں اور کوئی آسمان پر نہیں گیا' سوا اس شخص کے جو آسمان پر سے اترا" ١٠٣ الانعام : ۱۰۴ ۱۰۳ شیکسپیئر وليم Shakespeare William (1564 - 1616ء) عظیم انگریز شاعر اور ڈرامہ نگار ۱۵۶۴ء میں سٹرات فورد Strat Ford میں پیدا ہوا۔ ۱۵۸۸ء میں لندن چلا گیا اور وہاں ایک نو آموز کے طور پر سٹیج - سے وابستہ ہو گیا۔ ۱۵۸۹ء کے قریب اسکے پہلے ڈرامے کا حصہ اول سٹیج پر کھیلا گیا اس کے بعد یہ مسلسل ڈرامے لکھتا رہا۔ بہت سے ماہر نقاد اسکے لکھے ہوئے ڈراموں کی تعداد ۳۸ قرار دیتے ہیں۔ ان میں وہ ڈرامے بھی شامل ہیں جو اس نے کسی دوسرے ڈرامہ نگار کی شراکت میں لکھے۔ شیکسپیئر کے ڈراموں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا مصنف عظیم ترین زندہ جاوید نابغوں میں سے ہے۔ شیکسپیئر کے ڈراموں میں وہ بیش بہا خزانہ محفوظ ہے جو اس عظیم شاعر اور ڈرامہ نگار نے دنیا کو دیا۔ ان ڈراموں کے اشعار جو کبھی پر شکوہ کبھی غنائی اور کبھی حیرت انگیز طور پر ظریفانہ ہوتے ہیں حسن و خوبی میں لاثانی ہیں۔ شیکسپیئر کا فن تمام ان ادبی کمالات سے جو تصور میں آسکتے ہیں بالاتر ہے۔ اس کے بعد آنے والے تمام ادیب اور شعراء اسکے اسلوب فن سے متأثر ہوئے۔ اردو جامع انسائیکلو پیڈیا حصہ اول صفحہ ۸۷۲ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء) ۱۰۴ DANTE (۱۳۲۱-۶۱۲۶۵ء) اٹلی کا مشہور شاعر - The Divine Comedia اس کا مشہور منظوم کلام ہے جسکی وجہ سے یہ دنیا کے چھ عظیم ترین مصنفین میں شمار ہوتا ہے (انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا جلدے صفحہ ۳۶ تا ۴۱ مطبوعہ ۱۹۵۰ء) ۱۰۴ ازالہ اوہام حصہ دوئم صفحہ ۲۷۷٬۲۷۶ روحانی خزائن جلد ۳