انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 351 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 351

انوار العلوم جلد ۸ ۳۵۱ احمدیت یعنی حقیقی اسلام اپنے بندوں سے ہے تا شکوک و شبہات کی تاریکیاں مٹ جائیں۔ تا غفلت اور بے پرواہی کی سردیاں دور ہو جائیں۔ تافق اور فجور اور ظلم اور خونریزی اور فساد اور ہر قسم کی بدیوں کے راہزن جو انسان کے متاع ایمان اور دولت امن کو ہر وقت لوٹنے کی فکر میں رہتے تھے بھاگ جائیں اور تاریک غاروں میں جا چھپیں جو ان کی اصل جگہ ہے ۔ تا پاک دل اور پاک نفس بندے جو دنیا میں بنزلہ فرشتوں کے ہیں اس کی روشنی کی مدد سے اس سانپ کا سر کچلیں جس نے حوا اور آدم کی ایڑی کوڈ سا تھا اور شیطان کی زہریلی کچلیوں کو توڑیں اور اس کے شر سے دنیا کو ہمیشہ کے لئے بچالیں۔ ہاں اے مشرق و مغرب کی سرزمین کے بسنے والو ! سب خوش ہو جاؤ اور افسردگی کو دلوں سے نکال دو کہ آخر وہ دولھا جس کی تم کو انتظار تھی آگیا۔ آج تمہارے لئے غم اور فکر جائز نہیں آج تمہارے لئے حسرت و اندوہ کا موقع نہیں بلکہ خرمی و شادمانی کا زمانہ ہے مایوسی کا وقت نہیں بلکہ امیدوں اور آرزوؤں کی گھڑیاں۔ ں ہیں۔ پس تقدیس کے سنگھار ہے ۔ ے اپنے آپ کو زینت دو اور پاکیزگی کے زیوروں سے اپنے آپ کو سجاؤ کہ تمہاری دیرینہ آرزوئیں بر آئیں اور تمہاری صدیوں کی خواہشیں پوری ہوئیں ۔ تمہارا رب خود چل کر تمہارے گھروں میں آگیا اور تمہارا مالک آپ تمہاری رضامندی کا طالب ہوا۔ آؤ آؤ! کہ ہم سب اپنے بچوں والے تنازعات کو بھول کر اس کے فرستادہ کے ہاتھ پر جمع ہو جائیں اور اس کی حمد کے ترانے گائیں اور ثناء کے قصیدے پڑھیں اور اس کے دامن کو ایسی مضبوطی سے پکڑلیں کہ پھر وہ یا ریگانہ کبھی ہم سے جدا نہ 1 ہو۔ امین وَاخِرُ دَعَوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الصفت : ۳ تا ۸ ۲- فاطر : ۲۵ سلام متی باب ۲۴ آیت ۲۷ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۲ء مرقس باب ۱۳ آیت ۲۳٬۲۲ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء ه دار قطنی کتاب العيدين باب صفة صلوة الخسوف والكسوف وهيئتهما جلد ۲ صفحه ۶۵ مطبوعہ قاہرہ ۱۹۶۶ء مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۴۳۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء