انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 303 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 303

انوار العلوم جلد ۸ ۳۰۳ احمدیت یعنی حقیقی اسلام اس وقت کے تمدن کے سب سے پیچیدہ مسائل یہی ہیں اس لئے میں ان مسائل پر ایک اجمالی نظر ڈالتا ہوں تاکہ اسلام نے ان مشکلات کا جو حل تجویز کیا ہے وہ آپ لوگوں کے ذہن میں آجائے ۔ یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام کا یہ دعوی ہے کا یہ دعوی ہے کہ تمام دنیا خواہ زمین ہو، خواہ سورج خواہ چاند خواہ ستارے یہ سب انسان کے فائدے اور نفع کے لئے پیدا کئے گئے ہیں پس یہ سب چیزیں اسلامی اصول کے ماتحت تمام بنی نوع انسان کے درمیان مشترک ہیں اور سب بحیثیت مجموعی ان کے مالک ہیں۔ مگر اس اصل کے ساتھ ایک اور اصل بھی ہے جسے اسلام پیش کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ یہ دیکھے کہ کون کیسا عمل کرتا ہے اور یہ کہ خدا تعالیٰ نے انسان کی فطرت کے اندر یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ مقابلہ کر کے دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ خود اسلام اس مقابلہ کی طرف رغبت دلاتا ہے اور فرماتا ہے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ٢٥٢۔ اے مسلمانو! ایک دوسرے سے نیک کاموں میں مقابلہ کرو اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ ۲۵۴ جب مقابلہ ہو گا اور کوئی آگے نکل جائے گا اور کوئی پیچھے رہ جائے گا تو لازما کوئی زیادہ انعام لے جائے گا اور کوئی کم فائدہ حاصل کرے گا اور کوئی بالکل محروم رہ جائے گا پس اس فرق کو اسلام تسلیم کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ یہ فرق ہمارا ہی پیدا کیا ہوا ہے اور اس پر تم کو آپس میں چڑنا نہیں چاہئے۔ وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ ٢٥٥ اللہ تعالیٰ نے بعض کو بعض پر جو فضیلت دی ہے اس کے متعلق اپنے دل میں یہ خیال نہ کرو کہ ہم دوسروں سے چھین لیں ۔ مطلب یہ کہ خدا تعالی کے کام حکمت والے ہوتے ہیں خداتعالی نے بلاوجہ ایسا نہیں کیا بلکہ کارخانہ عالم اس سے چلتا ہے اور اسی طرح چل سکتا ہے اگر تم اس نظام میں خلل ڈالو گے یعنی وہ لوگ جو اس طرح مقابلہ میں آگے بڑھ گئے ہیں ان کو ان کے انعامات سے محروم کرو گے تو یہ سب مقابلہ اور کوشش بند ہو جائے گی اور ساتھ ہی دنیا کی ترقی بھی بند ہو جائے گی۔ مگر لوگوں کا حق قائم رکھ کر پھر فرماتا ہے کہ اے وہ لوگو! جن پر خدا تعالیٰ نے فضل کیا ہے اور تم کو ترقی دی ہے تمہارا فرض ہے کہ تم ان بھائیوں کو جو پیچھے رہ گئے ہیں آگے بڑھاؤ اور ان کو اپنے ساتھ شامل کرو کیونکہ تم کو خیال رکھنا چاہئے کہ جس مال پر تم قابض ہو اس میں در حقیقت مال ان غرباء کا بھی حصہ تھا پس آگے نکل جانے کی وجہ سے تم کو یہ نہیں کرنا چاہئے کہ ان غرباء کو محروم