انوارالعلوم (جلد 8) — Page 219
انوا را اعلوم جلد ۸ ۲۱۹ احمدیت یعنی حقیقی اسلام نومبر کے پرچہ میں شائع کر دیا گیا۔ اس خواب کو شائع کئے ابھی ایک ماہ ہی گذرا تھا کہ ملک میں طاعون کا حملہ شروع ہو گیا اور فروری سے تو خوب زور ہو گیا اور مارچ اپریل اور مئی میں ایسی شدت ہوئی کہ ایک ایک ہفتہ میں آٹھ ہزار سے تیرہ ہزار تک موتیں ہوئیں اور اس وقت تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ آدمی ہلاک ہو چکا ہے ۔ حالانکہ پچھلے پانچ سالوں کی مجموعی ہلاکت بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ یہ مثالیں میں نے بطور نمونہ دی ہیں ورنہ سینکڑوں دفعہ مجھ پر اللہ تعالیٰ نے اپنے غیب کو ظاہر فرمایا ہے اور اسی طرح ہزاروں احمدی ہیں جن سے خدا تعالیٰ یہ معاملہ کرتا ہے اور وہ معاملہ اس کی مختلف صفات کے ماتحت ہوتا ہے مگر یاد رکھنا چاہئے کہ یہ معاملات کسی نہیں ہوتے ۔ خدا تعالٰی حکیم ہے اور اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں اس لئے انسان کے منشاء پر ان امور کو نہیں چھوڑا کہ جب چاہے انسان خدا تعالیٰ کے علم یا اس کی قدرت یا اس کی شفاء یا اس کے احیاء یا خلق یا ملک یا رزق کے خزانہ کو کھول لے یہ غیر معمولی سلوک اس کی خاص حکمت کے ماتحت ظاہر ہوتے ہیں اور محض اس کے فضل ۔ رتے ہیں۔ ہاں وہ اپنے فضل ۔ سے اپنے بندوں کا علم اور یقین اور عرفان بڑھانے کے لئے ان کے ساتھ ایسا معاملہ کرتا رہتا ہے جو ان کو دوسرے لوگوں اور دوسری قوموں سے ممتاز کر کے دکھاتا ہے اور ہم لوگ یقین کرتے ہیں کہ اگر کوئی جماعت ہدایت کی طرف بچے طور پر مائل ہو تو اللہ تعالی ضرور اس کی تسلی کے لئے اب بھی اپنی حکمت کا ماتحت اپنی کسی صفت کا ام کا اظہار کر دے گا کیونکہ وہ اپنے بندوں کی ہدایت کو محبوب رکھتا کاملہ کے مات سے ہوتے ہے اور ان کی گمراہی اور اس سے دوری کو نا پسند رکھتا ہے۔ اس امر کے ثابت کر دینے کے بعد کہ اسلام خدا تعالیٰ کے متعلق کامل تعلیم دیتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ خدا تعالٰی سے اسی دنیا میں ملا دیتا ہے اور یقین اور وثوق کے ایسے دروازے انسان کے لئے کھول دیتا ہے کہ شک اور شبہ کی اس کو گنجائش نہیں رہتی اور وہ نہایت خوشی سے موت کا منتظر رہتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میں نے حق پالیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کا ایک ایک کر کے اسی دنیا میں مشاہدہ کر لیا ہے اور اب میرے لئے موت کے بعد کچھ نہیں مگر خیر اور بے انتهاء ترقیات اب میں دوسرے مقاصد کی نسبت اسلام کی تعلیم لکھتا ہوں۔