انوارالعلوم (جلد 8) — Page 218
انوار العلوم جلد ۸ ۲۱۸ احمدیت یعنی حقیقی اسلام رہیں گے جاری رہے گا۔ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَهُوَ الْبَرُ الرَّحِيمُ مثال کے طور پر میں دو واقعات اپنی ذات کے ہی پیش کر دیتا ہوں ایک تو یہ کہ چار سال کا عرصہ ہوا کہ مجھے ایک احمدی ڈاکٹر کی نسبت اطلاع ملی کہ وہ عراق میں مارا گیا ہے اس ڈاکٹر کے والدین نہایت بوڑھے تھے اور چند دن پہلے ہی میرے پاس ملاقات کے لئے آئے تھے ۔ گو اس کے چند ساتھیوں نے خط بھی لکھ دیئے تھے کہ فلاں جگہ عربوں نے حملہ کیا اور وہ مارا گیا مگر میرے دل میں اس کا اس قدر اثر ہوا کہ بار بار میرے دل سے یہ خواہش اٹھے کہ کاش وہ نہ مرا ہو اور بار بار دل سے دعا نکلے گو میں دل کو سمجھاؤں کہ کیا کبھی مردے بھی زندہ ہوتے ہیں اب وہ کہاں سے زندہ ہو سکتا ہے ۔ تمام دن میری یہی کیفیت رہی اور پھر رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ وہ ڈاکٹر زندہ ہے۔ اس خواب پر مجھے سخت تعجب ہوا لیکن خواب میں ایسی کیفیت تھی کہ میں جانتا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے گو میں یہ سمجھتا تھا کہ جب وہ مرد کا ہے تو اس کی تعبیر کچھ اور ہو گی اور وہ خواب اسی ڈاکٹر کے ایک رشتہ دار کو جو قادیان میں رہتا ہے میرے چھوٹے بھائی نے جاکر سنادی اور اس نے گھر خط لکھا کہ اس طرح ان کو خواب آئی ہے۔ اس کے چند دنوں کے بعد ڈاکٹر موصوف کے ایک رشتہ دار کا خط آیا کہ اس کی تار آگئی ہے کہ گھبراؤ نہیں میں زندہ ہوں۔ آخر معلوم ہوا کہ اس کو عرب لوگ قید کر کے لے گئے تھے چونکہ اس پارٹی کے قریبا تمام آدمیوں کو عربوں نے قتل کر دیا تھا اس لئے اس کو بھی مردہ سمجھ لیا گیا۔ آخر اللہ تعالیٰ نے ادھر مجھ کو رویا میں اس کی زندگی کی خبر دی اور ادھر یہ سامان کر دیئے کہ انگریزی فوج کا ایک دستہ اس گاؤں کے قریب جا پہنچا جس میں اس کو عربوں نے قید کر رکھا تھا اور گاؤں والے ڈر کر بھاگے اور ڈاکٹر کو بیچ نکلنے کا موقع مل گیا اور خدا تعالیٰ نے اس طرح اس کو دوبارہ زندگی عطا کر دی۔ دوسری مثال بالکل تازہ ہے پچھلے بارہ تیرہ سالوں سے طاعون جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے ماتحت اور آپ کی صداقت کے ثبوت کے طور پر ملک میں پھیلائی گئی تھی کم ہونے لگی اور دو تین سال پہلے تو اس میں اس قدر کمی آگئی کہ گورنمنٹ کی طرف سے امید ظاہر کی گئی کہ اب طاعون شاید اگلے سال تک ملک سے باکل ہی نکل جائے مگر مجھے اس وقت رویا میں ایک طاعون کا مریض اور کچھ بھینسیں گلیوں میں دوڑتی ہوئی دکھائی گئیں اور بھینسوں کی تعبیر خواب میں وباء ہوتی ہے میں نے اسی وقت اس خواب کا اعلان کر دیا اور بتایا کہ معلوم ہوتا ہے پھر طاعون کی وباء سخت صورت میں ملک میں پڑنے والی ہے اور میرا یہ اعلان اخبار الفضل کے ۲۴