انوارالعلوم (جلد 8) — Page xxv
۱۸ پہلا انگریزی لیکچر حضور نے ۹ ستمبر ۱۹۲۴ء کو ایسٹ اینڈ ویسٹ یونین کے اجلاس منعقدہ گلڈ ہاؤس میں انگریزی میں ایک تقریر فرمائی۔ آپ نے ا پ نے ایسٹ اینڈ ویسٹ یونین سوسائٹی کی اغراض سے اتفاق کیا اور فرمایا کہ ۔ میں جس بزرگ کی پیروی پر فخر کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ وہ سب دنیا کو سلامتی دینے آیا تھا۔ پس طبعاً مجھے آپ کی ایسوسی ایشن سے ایک اُنس ہے ۔ " et اس موقع پر آپ نے لوگوں کو توجہ دلائی کہ ہمیں ایک مرکز کی طرف بڑھنا چاہئے پھر ہم میں ساری جدائیاں ختم ہو جائیں گی اور اس تمام عالم خلق کا مرکز خدا تعالیٰ ہے۔ جو لوگ اللہ کی محبت کو دو سری محبتوں پر ترجیح دیتے ہیں وہی رحمت کے سائے میں رہتے ہیں۔ دنیا میں صلح اور امن ایسی ہستی کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے جو جہات سے پاک ہو اور جو اس کی طرف سے آئے وہی ہم کو جمع کر سکتا ہے کیونکہ وہ جو آسمان سے آتا ہے وہ مشرقی یا مغربی نہیں کہلا سکتا۔ “ نیز فرمایا۔ १९ دنیا میں مذہبی تمدنی یا علمی ترقی میں اختلافات پائے جاتے ہیں ایک گرے ہوئے بھائی یا ملک کی حالت دیکھ کر نفرت نہیں بلکہ ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ ہر قوم باری باری کبھی شاگردی اور کبھی استادی اختیار کرتی ہے۔ پھر یہ منافرت کیوں؟ پس جس دن دنیا کا نقطہ نگاہ بدلا اسی دن سے صلح اور امن کا دور دورہ شروع ہو جائے گا۔ ہمارا کام یہ ہے کہ خلق خدا کو اس مرکز پر جمع کریں جو سب کو جمع کرنے والا ہے ہے۔" ۔ " انگلستان کی روحانی فتح کی بنیاد رکھ دی گئی ہے سفر انگلستان میں لکھا جانے والا یہ چوتھا مکتوب گرامی ہے جو حضور نے 11۔ ستمبر کو احباب جماعت کے نام لندن سے ارسال فرمایا۔ شروع میں حضور نے لندن پہنچ کر تقاریر اور دیگر کاموں میں اپنی غیر معمولی مصروفیت کا ذکر کر کے بیان فرمایا کہ چونکہ یہ سفرائی پیش خبریوں کے