انوارالعلوم (جلد 8) — Page 210
انوا را العلوم جلد ۸ ۲۱۰ احمدیت یعنی حقیقی اسلام اللہ تعالی کی مشہور صفات میں سے ایک صفت مالکیت کی بھی ہے تمام مذاہب اس امر پر متفق ہیں کہ وہ ذرہ ذرہ کا مالک ہے مگر یہ کہ وہ کس طرح مالک ہے اس کا ثبوت ملنے کے بغیر ہمارے لئے بالکل نا ممکن ہے کہ ہم اس کی مالکیت پر یقین کریں کیونکہ ہم ظاہر میں تو دیکھتے ہیں کہ باقی سب مالکوں کے آثار مالکیت نظر آتے ہیں مگر اللہ تعالی کی مالکیت کے کوئی آثار دنیا میں نظر نہیں آتے ۔ بے شک یہ کہا جاسکتا ہے اور واقع بھی یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک قانون بنایا ہے اس کے ماتحت کارخانہ عالم چل رہا ہے لیکن پھر بھی اگر کوئی آدمی دنیا میں ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ خدا کا مقرب ہو اس کے ہاتھ پر اس کی صفت مالکیت کا ظہور ہونا چاہئے تا اس کے مقرب ہونے کی دلیل پیدا را ہو اور اس پر یقین آئے کہ فی الواقع خدا دنیا کا مالک ہے۔ ورنہ موجودہ صورت : رت میں تو اگر ایک عام آدمی اٹھ کر کہہ دے کہ وہی سب دنیا کا مالک ہے اور جب اسے کہا جائے کہ پھر تجھ پر قوانین نیچر کیوں حکومت کرتے ہیں؟ تو وہ کہہ دے کہ یہ میرا از لی قانون ہے کہ ایسا ہی ہو تو ایسے شخص کا کوئی جو اب خدا پرستوں کے پاس نہیں رہتا۔ بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ کئی لوگ ایسے دعوے کر دیتے ہیں اور اپنے آپ کو خدا کہہ دیتے ہیں اور ان کو اس پر اس وجہ سے جرأت ہوتی ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مالک ہونے کا بھی کوئی زندہ ثبوت دنیا میں موجود نہیں اس لئے ہمارے دعوی کو کوئی رد نہیں کر سکتا۔ جو اعتراض وہ ہماری خدائی پر کریں گے وہی دہرا کر ہم ان کے خدا پر کردیں گے لیکن اگر فی الواقع خدا کی مالکیت کا کوئی ثبوت ہو تو ایسے لوگوں کو ہرگز جرأت نہیں ہو سکتی کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ اس قسم کا تمسخر کریں اور دنیا کو اس طرح دھوکا دیں۔ کیونکہ اس صورت میں وہ بندے جو خدا کے مقرب ہو کر اور اس کے فضل کی چادر اوڑھ کر آتے ہیں ان کو ان کے مقابلہ میں پیش کیا جاسکتا ہے کہ ان کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی مالکیت ظاہر ہو رہی ہے تم اگر خدا ہو تو ان سے بڑھ کر مالکیت کا ثبوت دو کیونکہ یہ نائب ہیں اور تم اصل ہونے کے مدعی ہو۔ یہ طریق تمام وساوس کے رو کرنے کا ایسا ہے کہ اس کا جواب ایسے لوگوں سے کچھ نہیں بن سکتا۔ ہمارا دعوی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے قرب کو حاصل کر کے اس کی صفت مالکیت کا بھی اسی طرح اظہار کیا جس طرح اور صفات کا اور آپ نہ صرف اس امر پر شاہد ہوئے کہ اسلام انسان کو خدا تعالیٰ سے ملا سکتا ہے بلکہ دوسرے لوگوں کے لئے بھی خدا تعالیٰ پر کامل ایمان لانے کا آپ نے راستہ کھول دیا۔ چنانچہ ایک مثال آپ کے اس قسم کے نشانات میں