انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 185 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 185

انوار العلوم جلد ۸ ۱۸۵ احمدیت یعنی حقیقی اسلام نے اپنی جہالت سے اس کو چھوڑا ہوا تھا۔ یہ تو مشکل ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی ایک ایک صفت کے متعلق بیان کروں کہ کس طرح مسیح موعود نے عرفان کامل کے حصول کے بعد اس کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور ثابت کیا مگر میں بطور مثال کے چند صفات کو لے لیتا ہوں ۔ اول ایک صفت جے چھوٹے بڑے پیش کرتے ہیں علم کی صفت ہے ۔ ہر مذہب کے لوگ کہتے ہیں کہ خدا علیم ہے ہر اک چھوٹی بڑی بات کو جانتا ہے مگر باوجود اس کے کوئی نہیں بتاتا کہ ہے اتے کیونکر معلوم ہو کہ خدا علیم ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس صفت کو عملی ثبوتوں دنیا پر ثابت کیا۔ چنانچہ آپ نے ایسے علوم دنیا پر ظاہر کئے جن میں سے بعض دنیا کی نظروں سے مخفی تھے ۔ بعض ایسے تھے کہ ان کا طریق حصول غیر معمولی تھا اور بعض ایسے تھے کہ ان کا جانا ہی انسانی طاقت سے بالا تھا۔ امراول کی مثال تو مثلا وہ تعلیم ہی رہی ہے جو آپ نے دی ہے اور جس کا کچھ حصہ مختصراً بطور نمونہ کے میں اوپر ذکر کر چکا ہوں اور کچھ حصہ آگے بیان کروں گا او را مردوم اور سوم کی مثالیں میں ذیل میں بیان کرتا ہوں۔ ۔ شاید آپ لوگوں میں سے اکثر اس امر سے ناواقف ہوں کہ آپ ہندوستان کے اس گوشہ کے رہنے والے تھے جس پر سکھ حکمران تھے جن کے زیر حکومت علم کا نام و نشان نہ ملتا تھا۔ آپ کسی مدرسہ میں نہیں پڑھے و بھے دس دن کے لئے بھی آپ نے کسی درسگاہ میں تعلیم نہیں حاصل کی۔ آپ کے والد صاح صاحب نے معمولی مدرسوں کے ذریعہ سے چند ابتدائی کے ابتدائی کتب آپ کو پڑھوادی تھیں مگر جب آپ کو اللہ تعالی نے مقام نبوت پر ممتاز کیا تو ایک ہی رات میں آپ کو عربی کا ا علم اس شان کے ساتھ سکھا دیا کہ عرب اور مصر کے علماء اس کا مقابلہ کرنے سے عاجز آگئے ۔ آپ نے عربی زبان میں بڑی تحدی کے ساتھ کتب لکھی ہیں اور اپنے مخالفوں کو بار بار چیلنج دیا ہے کہ اگر وہ آپ کی تصنیفات کو انسانی علم کا نتیجہ بتاتے ہیں تو ان کے مقابلہ میں ویسی ہی کتب لکھ کر دکھا دیں۔ مگر با وجود بار بار چیلنج دینے کے اور مقابلہ کی دعوت دینے کے ایک شخص بھی مقابلہ پر نہیں آیا ۔ نہ کوئی مصر کا عالم نہ عرب کا نہ ہندوستان کا۔ اب یہ نشان جو آپ سے ظاہر ہوا۔ اگر اللہ تعالی کے علیم ہونے کا ثبوت نہیں تو اور کیا ہے ؟ کیا عقل اس امر کو تسلیم کر سکتی ہے کہ محض وہم کے ساتھ ایک شخص ایسا کمال پیدا کر سکتا ہے ؟ پنجاب کا ملک عرب سے اس قدر دور ہے اور علمی مراکز سے اتنے فاصلہ پر ہے کہ کوئی صورت امکان نہیں کہ آپ نے دوسرے لوگوں سے مل کر عربی سیکھ لی