انوارالعلوم (جلد 8) — Page 121
انوار العلوم جلد ۸ ۱۲۱ احمدیت یعنی حقیقی اسلام بچانے کے سبب سے جو ہزاروں سال سے اس پر کئے جاتے تھے مسیحیوں کے موعود کہلانے کے مستحق تھے اور انہی چار قوموں پر بس نہیں آپ دنیا کی ہر ایک قوم کی قدیم اخبار کو پورا کرنے والے اور ساری دنیا کی امیدوں کو بر لانے والے تھے۔ وہ سب پیشگوئیاں جو پہلے نبیوں نے کی تھیں آپ کے حق میں اور آر اور آپ کے ہاتھ پر پوری ہوئیں اور اللہ تعالیٰ نے ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے سے پہلے دوبارہ ان کے وقوع کا وقت قریب آجانے کی آپ کو خبر دی اور ثابت کر دیا کہ آپ ہی ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے مستحق تھے۔ کہا گیا تھا کہ آنے والا موعود مشرق سے ظاہر ہو گا ۔ چنانچہ آپ مشرق سے ظاہر ہوئے۔ اور کہا گیا تھا کہ مسیح کی آمد سے پہلے جھوٹے مسیح ظاہر ہوں گے ۔ سو ایسا ہی ہوا کہ آپ کے دعوئی سے پہلے کئی مسیحیت کے مدعی پیدا ہوئے جن میں سے بعض قریب تھا کہ بہت سے سمجھداروں کو بھی گمراہ کر دیتے۔ لڑائیاں ہوئیں، طاعون پڑی ، قحط پڑے ، مگر آخر وہ علامت ظاہر ہوئی جسے انجیل اور زردشتیوں کی کتاب جاپاسی نے تو ان عام الفاظ میں بیان کیا ہے کہ سورج اور چاند اندھیرے ہو جائیں گے مگر اسلامی کتب میں اس کو زیادہ وضاحت سے بیان کیا گیا ہے یعنی بتایا گیا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں سورج کو اس کی گرہن کی تاریخوں میں سے دوسری کو اور چاند کو اس کی گرہن کی تاریخوں میں سے پہلی تاریخ کو مہدی کے زمانہ میں گرہن لگے گا اور یہاں تک زور دیا گیا تھا کہ یہ علامت مهدی سے پہلے کسی مدعی مہدویت کے لئے مقرر نہیں کی گئی۔ ۔ چنانچہ یہ نشان بھی پورا ہوا پورا ہوا اور اس نشان نے تمام مدع مدعیان مسیحیت اور مہدویت کے مقابلہ میں آپ کے دعوے کو ممتاز کر کے دکھایا۔ یہ گرہن ۱۸۹۴ء میں آر آپ کے دعوے کے چوتھے سال رمضان کے مہینہ میں عین انہی تاریخوں میں جو بتائی گئی تھیں لگا اور یہ عجیب بات ہے کہ گو کئی مدعی مہدویت اور مسیحیت کے پہلے گزرے ہیں کسی کے زمانہ میں یہ نشان ظاہر نہیں ہوا۔ ♡ آپ کے زمانہ میں وہ غیر معمولی حالت بھی پیدا ہوئی جو پہلی کتب میں بتائی گئی تھی اور اس زمانہ سے پہلے کبھی دنیا میں اس کا ظہور نہیں ہوا ۔ یعنی کہا گیا تھا کہ اس زمانہ میں اس قدرا من بھی ہو گا کہ بچے سانپوں سے اور بکریاں بھیڑیوں سے بے خوف کھیلیں گی۔ لیکن لڑائیاں بھی بکثرت ہوں گی ۔ گویا امن اور جنگ ایک ہی وقت میں دنیا میں پائے جائیں گے ۔ چنانچہ یہ بات نہایت