انوارالعلوم (جلد 8) — Page 113
انوار العلوم جلد ۸ احمدیت یعنی حقیقی اسلام احمدیت یعنی حقیقی اسلام تحریر فرموده ۲۴۔ مئی تا ۶ جون ۱۹۲۴ء) أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوا النَّاصِرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاهُ نَعْبُدُ وَإِيَّاهُ نَسْتَعِينُ - وَإِيَّاهُ نَدْعُوا أَنْ يَهْدِيَنَا إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمِ - صِرَاطِ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ اللَّهُمَّ يَا رَبِّ الْهُمَا مَا يَكُونُ فِيْهِ رِضَاكَ وَارْزُقْنَا تَقُوكَ وَصَفّ خَوَاطِرَ نَا وَنَقِ أَفْكَارَنَا وَجَرِّءُ نَا عَلَى مُقَابَلَةِ الشَّرِّ وَدَوَاعِيْهِ وَشَجِّعْنَا عَلَى مُخَالَفَةِ الْخَنَّاسِ وَمَسَاعِيْهِ - اما بعد ہم اللہ تعالی کا بے حد و انتہاء شکر کرتے ہیں جس نے ہمیں ان طاقتوں کے ساتھ پیدا کیا جو ہمیں اعلیٰ سے اعلیٰ مقامات ترقی تک پہنچا سکتی ہیں پھر ہمیں علم و عرفان کے پر دیئے جن کی مدد سے ہم آسمان روحانی تک اڑ کر پہنچ سکتے ہیں۔ جس نے ہماری کمزوریوں اور کوتاہیوں کو دیکھ کر روحانی علاج کے اسرار ہمارے لئے کھولے اور اپنے پاس سے علم روحانی کے طبیب جلوے علاج کے لئے بھیجے جنہوں نے بیماریوں کا علاج کیا اور ہماری طاقت اور قوت کے بڑھانے کی تدابیر اختیار کیں۔ اور ہم خدا تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں جس نے ہمارے دلوں میں اپنی محبت رکھی اور اپنی ملاقات کی تڑپ پیدا کی پھر اس محبت سے ہماری طرف کھینچا گیا اور اپنی ملاقات سے اس نے ہمیں مسرور کیا۔ جس نے اپنے عشق کا جام ہمیں پلایا اور اپنے وصل کے پیالہ سے ہمیں سیراب کیا جس سے اس تاریکی کے زمانہ میں جبکہ روحانیت کے متلاشی اندھوں کی طرح مارے مارے پھرتے