انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 75 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 75

۷۵ نہیں جھوٹے ہیں۔اسلام پر مصیبت اور مولویوں کی خوشی دیکھو ان مولویوں کی یہ حالت اور یہ کیفیت ہی بتا رہی ہے کہ اس زمانہ میں کسی مصلح کی ضرورت ہے اس وقت دیکھو کیا حالت ہے اسلام کی اور اسی حالت میں اسلام کے یہ عمود اور ستون کیا کر رہے ہیں۔ان کی مثال ایسی دی ہے کہ ایک خوبصورت اور پیارا لڑکا کچھ لوگوں کے سپرد کیا گیا ہو۔جو ان کی لاپرواہی اور بے توجہی سے دم توڑ رہا ہو لیکن وہ اس کے کپڑے بانٹنے میں مصروف ہوں اور اسی تقسیم پر خوش ہو رہے ہوں۔یہ لوگ محمد ﷺکے خادم کہلانے والے، اس کے دین کے وارث بننے والے، اس نے دین کے نگہبان ہونے کا دعوی ٰکرنے والے اس وقت جبکہ دین مٹ رہا ہے اس پر عمل کرنے والے ان میں موجود نہیں ہیں ادھر اد ھر ناچتے پھرتے ہیں اور روپے بٹورتے پھرتے ہیں اسلام کی انہیں کوئی فکر نہیں۔آخر عقل و فکر بھی کوئی چیز ہے یا نہیں۔مسلمان اتنا تو سوچیں کہ ان محمد ﷺ کے ورثاء کہلانے والوں میں اسلام ہےکہاں؟ وہ کونسا طبقہ ہے جو نمازیں پڑھنے والا ،روزے رکھنے والا ،و رثہ کے احکام پر عمل کرنے والا، صحیح عقائد رکھنے والا ہے؟ اور وہ کونسے لوگ ہیں جنہوں نے خدمت اسلام کے لئے زندگیاں وقف کی ہیں جن کی شکلیں اور شباہتیں مسلمانوں کی سی ہیں انصاف سے کہدیں کیا آج ان مسلمان کہلانے والوں کی حالت ایسی ہے کہ اگر محمدﷺ آئیں تو انہیں مسلمان کہہ سکیں؟ اگر نہیں کہہ سکتے تو کیا ان مولویوں کو شرم نہیں آتی جو کہتے ہیں اب بھی کسی مامور کی ضرورت نہیں۔اگر آج نہیں تو پھر کب ہو سکتی ہے وہ عرب جن کے متعلق کہا جاتا تھا کہ جب مرزا صاحب کو انہوں نے نہیں مانا تو کس طرح کہا جاسکتا ہے کہ سچے تھے آج انہیں باغی اور غدار اور دشمنانِ اسلام کہا جاتا ہے۔وہ ترک جن کو حاملِ خلافت کہاجا تا تھا اب جبکہ انہوں نے خلیفہ کو کان سے پکڑ کر اپنے ملک سے نکال دیا تو وہ بھی ان کے نزدیک مسلمان نہ رہے یا اسلام کا صحیح نمونہ نہ رہے۔مصر میں اسلامی پر دہ کو خیر باد کہا جارہا ہے مسلمان شراب پیتے اور علماء على الاعلان جوا کھیلتے ہیں۔ایران شریعت اسلامیہ کے ہر حکم کو توڑ بیٹھا ہے چین اور جاوا کے مسلمانوں کی حالت کا پتہ نہیں اس اپنے ملک ہندوستان میں دیکھ لو مسلمانوں کی کیا حالت ہے۔پھر اسلام کہاں ہے؟ اگر اب بھی خدا نے اسلام کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں کیا تو پھر کب اور کس وقت خدا کی طرف سے مدد آئے گی؟ اگر اب بھی خدا اسلام کی مدد نہیں کرتا تو حضرت مرزا صاحب کو جھوٹا کہہ دو۔مگر ساتھ