انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 67 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 67

انوار العلوم جلد ۸ چوبیس ہزار نام ہوں تو بھی ٹھیک ہیں۔ ५८ قول الحق پھر یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ مرزا حضرت مرزا صاحب اور رسول کریم کے معجزات صاحب اپنے معجزات رسول ۲۶ بھی زیادہ بتاتے ہیں۔ ایک جگہ اپنے معجزے تین لاکھ لکھے ہیں ۔ اور رسول کریم ال سے کریم اللہ کے تین ہزار ۔ " اس کے متعلق اول تو میں یہ کہوں گا کہ حضرت مرزا صاحب نے اپنے معجزوں کی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے رسول کریم ال کا استثناء کیا ہے۔ چنانچہ فرماتے ہیں۔ اگر یہ اعتراض ہو کہ اس جگہ وہ معجزات کہاں ہیں تو میں صرف یہی جواب نہیں دوں گا کہ میں معجزات دکھلا سکتا ہوں بلکہ خدا تعالٰی کے فضل اور کرم سے میرا جواب یہ ہے کہ اس نے میرا دعوی ثابت کرنے کے لئے اس قدر معجزات دکھاتے ہیں کہ بہت ہی کم نبی ایسے آئے ہیں جنہوں نے اس قدر معجزات دکھائے ہوں۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اس نے اس قدر معجزات کا دریا رواں کر دیا ہے کہ باستثناء ہمارے نبی اللہ کے باقی تمام انبياء عليهم السلام میں ان کا ثبوت اس کثرت کے ساتھ قطعی اور یقینی طور پر محال ہے"۔ ^ دوسرے رسول کریم ال کے جو تین ہزار معجزے بیان کئے ہیں یہ معجزات کی قسمیں ہیں اور اپنے جو تین لاکھ معجزے بتائے ہیں یہ اپنی ذات میں الگ الگ معجزے ہیں۔ پس اگر حضرت مرزا صاحب نے اپنے ۳ لاکھ معجزے لکھے ہیں تو رسول کریم ال کے کئی کروڑ ہوئے اور آج تک ظاہر ہو رہے ہیں۔ پھر حضرت مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ جو میرا معجزہ ہے وہ بھی دراصل رسول کریم ﷺ کا معجزہ ہے اس طرح بھی رسول کریم ال کے معجزے ۳ لاکھ اور تین ہزار ہو گئے اور یہ تو ہمارے مخالف بھی مانتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی امت کے معجزے آپ ہی کے معجزے ہیں۔ پھر حضرت مرزا صاحب جب کہ رسول کریم ﷺ کی امت میں سے ہیں تو آپ کے معجزے رسول کریم ال کے معجزوں سے کس طرح زیادہ ہو گئے ۔ ۔ پھر ایک یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ مرزا صاحب نے کہا ہے خدا کے جھوٹ بولنے کا عقیدہ خدا جھوٹ بولتا ہے اور یہ کہنے والا ، والا مرتضی حسن دیوبندی