انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 66

انوار العلوم جلد ۸ قول الحق جب آپ اپنے متعلق مریم کا لفظ بولتے ہیں تو صاف بتاتے ہیں کہ اس سے مراد روحانی درجہ ہے اگر درجہ بدلنا باپ ہونا ہے تو قرآن نے ایسے سات باپ بتائے ہیں کہ ایک شخص سات دفعہ اپنا باپ بنتا جاتا ہے۔ قرآن نے سات درجے مؤمن کے بتائے ہیں۔ چنانچہ فرمایا ۔ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكُوةِ فَاعِلُونَ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَفِظُونَ إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ - ۲۴۔ پس اگر مدارج کے فرق کے معنی یہ ہیں کہ پہلا درجہ دوسرے کا ماں یا باپ ہوتا ہے تو کوئی یہ بھی مان سکتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب حضرت عیسی کی ماں بن گئے لیکن اگر ایسا نہیں تو پھر حضرت صاحب پر کیسا اعتراض۔ پھر اگر حضرت صاحب کہتے ہیں کہ میں سچ مچ مریم ہوں۔ تو بھی اعتراض کیا جا سکتا تھا لیکن اگر مریم سے مراد آپ مریم کی حالت پاکیزگی لیتے ہیں تو اعتراض کیسا؟ دیانت اور شرافت کا تقاضا یہ ہے کہ قائل کے کلام اور مراد کو دیکھا جائے مگر افسوس کہ ہمارے مخالفین اس سے بالکل عاری ہو گئے ہیں۔ حضرت مرزا صاحب کے مختلف نام پر کیا گیا ہے مرزا صاحب کبھی اپنے آپ کو مریم مختلف نام کہتے ہیں کبھی ذو القرنین نبی عیسی بھی کرشن ہم ۲۵ انہیں کیا سمجھیں میں کہتا ہوں سب کچھ ایک وجود کو ہی کہہ سکتے ہیں رسول کریم ﷺ کو نبی، رسول خاتم البين بشارت عیسیٰ ، مثیل عیسی ، دعائے ابراہیم کہا جاتا ہے یا نہیں اسی طرح رسول کریم نے اپنے آپ کو ماحی ، عاقب حاشر کہا ہے یا نہیں ۔ اگر رسول کریم ال ایک وقت میں یہ سب کچھ کہلا سکتے ہیں تو مرزا صاحب وہ کیوں نہیں کہلا سکتے جو وہ اپنے متعلق فرماتے ہیں۔ اگر رسول کریم ا ایک وقت میں تمام پہلے انبیاء کے مثیل ہو سکتے ہیں تو آپ کا غلام کیوں نہیں ہو سکتا ؟ پھر پہلے انبیاء کو جانے دو پچھلے اولیاء کے ہی متعلق دیکھ لو۔ شیعوں کے جو بارہ امام مانے جاتے ہیں اور ہم بھی انہیں نیک مانتے ہیں ان میں سے ایک کا قول ہے کہ میں آدم ہوں میں موسیٰ ہوں میں عیسی ہوں وغیرہ۔ پھر حضرت مرزا صاحب پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ دیکھو ایک شخص اگر ایک استاد سے فارسی پڑھے ایک سے عربی ایک سے انگریزی تو کیا یہ نہ کہے گا کہ میں نے یہ یہ علم فلاں فلاں سے پڑھے اسی طرح جتنے نبیوں کے علم تھے وہ چونکہ حضرت مسیح موعود کو ھائے گئے کیونکہ آپ محمد اللہ کے بروز تھے اس لئے یہ چند نام کیا اگر آپ کے ایک لاکھ سکھائے