انوارالعلوم (جلد 8) — Page 42
۴۲ اس مذہب سے بدتر کوئی مذہب نہیں ہو سکتا۔پھر اس سے بڑھ کر جنون نہیں ہو سکتا۔اگر ایسے مذہب کے ماننے والے یہ کہیں کہ وہ اصلاح کے لئے آیا ہے۔ایسے لوگوں کو یا تو پاگل کہا جائے گا۔یاپرلے درجہ کا بے شرم اور بے حیاجواتنا بھی نہیں جانتے کہ اخلاق کیا ہوتے ہیں۔ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ایک شخص یہاں آیا اور کہنے لگا۔میں نے سلسلہ احمدیہ کو سمجھ لیا ہے اور بیت کرنا چاہتا ہوں۔مگر اپنے علاقے میں جا کر نہیں بتلاؤں گا کہ میں احمدی ہو گیا ہوں۔کیونکہ وہاں ابھی کوئی احمدی نہیں۔پہلے میں جماعت تیار کروں گا اور پھر ظاہر ہو جاؤں گا۔میں نے کہاتم کیا جماعت تیار کروگے جو اپنے آپ کو ظاہر کرنا نہیں چاہتے۔جاؤ ابھی ظاہر ہونے کی جرأت پیدا کرو، پھر بیعت کرنا۔وہ کسی کا نوکر نہ تھا بلکہ ایک پیشہ ور یعنی سُنار تھا۔مگر باوجود اس کے میں نے اسے اجازت نہیں دی کہ نفاق سے ان لوگوں میں رہے اور ان کے ساتھ نماز پڑھے۔اس نے یہ بھی کہا تھا کہ گھر پر نماز پڑھ لیا کروں گا۔مگر میں نے کہا کہ اپنے آپ کو ظاہر کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ تم کون ہو۔منافقت کی انتہا مگر بہائی بننے والوں نے یہ غداری کی کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو نمازیں پڑھاتے رہے۔حالانکہ انہیں معلوم ہے کہ ہم غیراحمدیوں کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے۔جو محمدﷺ کو سچا اور سب نبیوں کا سردار اور قرآن کریم کو قابل عمل مانتے ہیں مگر یہ کہتے ہیں کہ قرآن منسوخ ہو گیا اور بہاء اللہ کا درجہ آنحضرت ﷺسے بڑا ہے۔وہ غیراحمدی جنہوں نے ہمارے بزرگوں کو قتل کیا ہم اُن کو اِن سے ہزا رد رجہ اچھا لکھتے ہیں۔کیونکہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام عزت سے لیتے ہیں مگر وہ شخص جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہتا ہے کہ ان کی لائی ہوئی شریعت منسوخ ہو گئی۔اور بہاء اللہ کا درجہ آپ سے بڑا ہے اس کے ساتھ ہمارا ذرا بھی تعلق نہیں ہو سکتا۔ہمارا قاتل ہم پر کفر کا فتوی ٰلگانے والا، ہمیں گھربار سے جُدا کرنے والا ہمیں بیوی بچوں سے علیحدہ کرنے والا، ہمیں دشمن سمجھتا ہے گو ہم اس کو اپنا بھائی ہی سمجھتے ہیں کیونکہ ہمارے تعلق خدا کے لئے ہیں اور سب انسان چونکہ خدا کی مخلوق ہیں اس لئے ہمارے بھائی ہیں لیکن بہائیوں کے متعلق ان کا رویہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ غیراحمدیوں کا یا پیغامیوں کا ہمارے متعلق ہے۔کو نسا دکھ ہے جو غیراحمدیوں نے ہمیں نہیں دیا اور نہیں دے رہے۔اور پیغامیوں نے ہم سے کونسی کمی کی ہے۔خواجہ صاحب نے لکھا تھا کہ سب سے بڑا فتنہ یہ مبائعین کا گروہ ہے اور یہ سب سے بدتر ہیں۔فیراریوں کے متعلق کسے معلوم نہیں کہ جب حضرت مسیح