انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 490 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 490

۴۹۰ دوره یو رپ ۷۔اسلام جمہوریت کی تعلیم دیتا ہے اس لئے ہمیں امید ہے کہ یو ر ہولی نس اتحادِہند کے کام میں ہر قسم کی مدد کریں گے۔ہندوستان کا اتحاد ایسا ضروری مسئلہ ہے کہ اس کی ساری ترقی اور بہبودی اس سے وابستہ ہے۔اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ دن جلد آوے کہ ہندوستان دنیا کی آزادا قوام میں اپنی اصلی جگہ کو حاصل کرلے۔۸- ہم جناب کی اس تکلیف فرمائی کے لئے شکر گزار ہیں کہ یہاں ہمارے درمیان تشریف لائے۔آخر میں ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اسلام کا حافظ و ناصر ہو اور جناب کے نقش قدم کو اپنے رحم سے بے خطا صراط مستقیم کی طرف لے جائے۔ایڈریس کا جواب از حضرت خلیفۃ المسیح الثانی برادران! السلام عليكم ورحمة الله وبرکاتہ مجھے انگریزی میں بولنے کا موقع نہیں ملا۔میں نے انگریزی میں بولنے کی اس سفر میں کوشش کی ہے اور اس لحاظ سے بھی کہ میرے مخاطب ہندوستانی طلباء ہیں میں اس ایڈ ریس کا جواب اردو میں دوں گا اور ایسے لوگوں کے لئے جو اردو نہیں سمجھ سکتے خواہ وہ چند ہی ہوں عزیزی چودھری ظفراللہ خاں صاحب انگریزی میں میرے جواب کا خلاصہ سنادیں گے۔جو خواہشات آپ نے اس ایڈ ریس میں بیان کی ہیں میں انہیں سن کر بہت خوش ہوا۔ان کی روح کے ساتھ مجھ کو ہمدردی ہے اور میں آپ سے اتفاق رکھتا ہوں۔اسلام ایک ایسامذ ہب ہے کہ اگر کوئی شخص تعصّب سے پاک ہو کر عقل سے کام لے تواس کی فطرت اسے مجبور کرے گی کہ وہ اسلام کو قبول کرے۔اسلام کل دنیا کے لئے آیا ہے اور وہی عالمگیرمذہب ہے۔خدا تعالی نے انسان کو عقل اور قوت فیصلہ ہی لئے دی ہے کہ اگر وہ اس سے کام لے تو وہ ہدایت کو پالیتا ہے اور اگر اس سے دُور بھی چلا گیا ہو تو اتنادور نہیں ہو جاتا کہ اس کی اصلاح ناممکن ہو بشرطیکہ خدا تعالی کی دی ہوئی قوتوں کو بے کار اور معطّل نہ چھوڑ دے۔یاد رکھو جو سچے طور پر کوشش کرتا ہے وہ مقصد کو پالیتا ہے اور راستہ سے بھٹک جانے کے باوجود بھی واپس