انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 16 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 16

۱۶ انشراح ہو پڑھی جاسکتی ہے۔(۹) یہ ثابت نہیں ہوا۔لیکن مولوی صاحب اتنا مانتے ہیں کہ وہ بعض بہائیوں سے ملتے رہے ہیں اور حشمت الله آگرہ والے کا ان کو ایک خط بھی آیا تھا۔کتابیں منگوانے کے متعلق ہم سے زیادہ تحقیق کی ضرورت نہیں سمجھی۔شاہدوں کے بیان میں ذکر آیا ہے مگر مولوی صاحب خودانکار کرتے ہیں۔(۱۰) کسی خاص نئے طریقہ کا پتہ نہیں چلا اور نہ اس کی زیادہ تحقیق کی گئی۔الزامات کا خلاصہ نمبروار خلاصتہً جواب دینے کے بعد ہم یہ کہنا چا ہتے ہیں کہ اگر غور کیا جائے تومذکورہ بالادس الزامات کا خلاصہ یہ دو باتیں ہیں۔اول - آیا مولوی صاحب نے عام معروف مسلمّہ احمدی عقائد سے انحراف یا تبدیلی کر کے بہائی عقائد اور مذہب کو اختیار کر لیا ہے۔دوم - آیا مولوی صاحب نے اس امر میں اپنا رویہ ایسا رکھا ہے کہ جس کو مجرمانہ اخفاء کہا جا سکے اور جو ایک سازش اور خفیہ زہر پھیلانے اور فتنہ پیدا کرنے کا حکم رکھتا ہو۔امراول بالبداہت ثابت ہے۔مولوی صاحب اس کو تسلیم کرتے ہیں۔گواہوں کی شہادت اس کی مثبت ہے۔نمونتہً مولوی صاحب کے بیانات سے مندرجہ ذیل فقرات نہیں کئے جا سکتے ہیں۔عقائد اسلامیہ سے انحراف (الف) میں بہاء اللہ کو صادق سمجھتا ہوں۔ب) ان کادعوی ٰموعود کل ادیان ہونے کا ہے۔آج میں ان کو مسیح موعود مانتا ہوں بلکہ موعود کل ادیان۔(ح) مجھے بہائی مذہب سے کوئی اصولی اختلاف نہیں۔(خ) میں بہائی ہوں۔(د) میں باب کومہدی معہورمانتا ہوں۔(ذ) میں بہاء اللہ کو مرزا صاحب سے افضل سمجھتا ہوں (ر) اگر مجھے کوئی ہدایت شوقی کی طرف سے آوے اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی طرف سے بھی اور وہ دونوں ٹکرا جائیں تو میں شوقی صاحب کی ہد ایت کو تر جیح دوں گا۔