انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 11

۱۱ بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلى على رسوله الكريم بہا ئی فتنہ انگیز وں کا راز کیونکر فاش ہوا؟ فرموده ۱۸۔مارچ ۱۹۲۴ء بعد نماز عصر بمقام مسجد اقصی قادیان) سورة فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔بابیوں کا راز کا انکشاف میں نے اس وقت اپنی جماعت کے احباب کو ایک خاص غرض کے لئے بلایا ہے۔وہ غرض مختصر یہ ہے کہ چند دن گذرے ہیں جبکہ میں تبدیلی آب و ہوا کے بعد قاریان آیا تو مجھے ایک شخص نے رپورٹ دی کہ قادیان میں بعض آدمی ایسے ہیں جو ظاہر میں اپنے آپ کو ہماری جماعت میں شامل کئے ہوئے ہیں لیکن ان کے دل اور ان کی توجّہات در حقیقت ہمارے غیروں اور مخالفوں کے ساتھ ہیں۔وہ یہاں ہمارے کہلا کر، ہمارے کام میں شریک ہو کر، ہماری جماعت کا پردہ اوڑھ کر ہمارے دوست بن کر ،ہماری اطاعت کا ادّعا کر کے اور اسلام کادعوی کر کے در حقیقت اسلام کے خلاف لوگوں کو دعوت دیتے ہیں۔یہ خبر میرے لئے نہایت حیرت انگیز تھی اور جن کے متعلق یہ بتائی گئی تھی باوجود اس سے کہ ان میں سے ایک کے متعلق تقریبا ایک سال سے میرے دل پر انکشاف ہو چکا تھا کہ اس کی روحانی حالت اچھی نہیں ہے اور میں نے بارہا مجالس میں اس کا ذکر بھی کیا تھا کہ احمدیت اس کے دل میں رچی ہوئی نہیں ہے۔جب وہ میرے سامنے آتا تو مجھے یہی معلوم ہوتا لیکن باوجود اس کے چو نکہ ظاہر میں کوئی بات اس کے متعلق معلوم نہ تھی اور اس ہمدردی کی وجہ سے جو مرشد کو اپنے مرید سے ہوتی ہے جس کے باعث قدرتی طور پر اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے مرید پر الزام نہ آئے میں نے اطلاع دینے والے پر جرح کر کے اس الزام کو دور کرنا چاہا۔لیکن جوں جوں جرح