انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 421

۴۲۱ دوره یو رپ اغراض سفر کی اہمیت و مشکلات پورٹ سعید کے قریب جہاز سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا دوسرا مکتوب گرامی (تحریر فرموده ۲۸ جولائی ۱۹۲۴ء) أعوذ بالله من الشيطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی على رسولہ الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ – ھو الناصر برادران جماعت ِاحمدیہ! السلآم عليكم حفظكم الله عن کل شرونصركم الله في كل مؤطن وزاد كم مجد اوکثرکم عدداء ما زلتم تحت ظل حمایتہ وشمس عنايته - افرا تفری میں سفر کی تیاری آج ہمیں قادیان سے چلے چود ہ(۱۴) دن ہو گئے ہیں یعنی پورے دور ہفتے گزر چکے ہیں۔مگر ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ہم کس حال میں ہیں۔جس افرا تفری میں اس سفر کی تیاری ہوئی ہے شاید اس کی مثال پہلے دنیا میں نہ ملتی ہو۔چھ ہزار میل کا سفر اور صدیوں کی تبلیغ کے لئے سکیم بنانے کی تجویز ،اور حالت یہ ہے کہ سفر کے شروع ہونے تک کسی بات کے سوچنے کا موقع نہیں ملا۔مذاہب کانفرنس کے