انوارالعلوم (جلد 8) — Page 413
۴۱۳ دوره یورپ احترام سے یاد کرتے ہیں۔آپ نے اسلام کو دوبارہ ایساز ندہ کیا کہ آج کسی مذہب یا کسی تحریک کے حامی اپنی خوبیاں دکھا کے اسلام کو شرمندہ نہیں کر سکتے اور اسلام آج تمام دنیا کے مذاہب میں عزت اور جلال کے ساتھ اپنا سر اٹھاتا ہے احمدیہ مشن قائم ہو رہے ہیں اور احمدی جماعت کے لوگ دنیا کے تمام حصوں میں مل سکتے ہیں۔مسیح موعود کی صداقت خدا کی زبردست نشانیوں کے ذریعے قائم ہو رہی ہے ،قادیان اب ہرملک سے زائرین کا مرجع ہے، ایک ہزار پانچسو سے اوپر آدمی دنیا کے مختلف حصوں سے وہاں جا کر آباد ہو چکے ہیں، تقریبا ًتین سو سے زیادہ مہمان روزانہ مسیح موعود کے دسترخوان پر کھانا کھاتے ہیں۔کیا دنیا میں کسی سلسلے کی ایک بھی ایسی مثال ہے جس نے ان مشکلات اور ان حالات میں جن کی اوپر تفصیل کی گئی ہے اسی تیز اور حیرت انگیز ترقی کی ہو اور جس کی ترقی کی اس کے بانی نے ایسی صاف صاف پہلے سے خبر دی ہو-مذاہب نے ترقیات حاصل کی ہیں اور ان کو مشکلات سے لڑ نا پڑا ہے لیکن ان میں سے ایک کو بھی خواہ وہ سچا ہو یا جھو ٹاایسی مشکلات میں جن کا اس سلسلہ کو سامنا کرنا پڑا اسی کامیابی بھی حاصل نہیں ہوئی جیسی کہ سلسلہ احمدیہ نے حاصل کی۔سلسلہ ابھی اپنی طفولیت میں ہے اور وہ جو اس وقت تک حاصل کیا گیا ہے وہ صرف اس کا سایہ ہے جو آگے آرہاہے۔علاوہ بریں مسیح موعودنے لکھو لکھہا ایسے نشانات دکھائے کہ مردے زندہ کئے گئے، بہرے سننے لگے۔اندھے دیکھنے لگے ، لنگڑے چلنے لگے۔،مجزوم چنگے کئے گئے اور وہ جنکے حواس ٹھیک نہ تھے تندرست کئے گئے اور وہ خدا کے سامنے عاجز بچوں کی طرح ہو گئے۔آپ نے جنگ عظیم، زار کے مصائب ، ترکوں کی شکست، انفلوئنزا کا پھوٹ نکلنا، زلزلوں کی کثرت اور بہت سے اور حادثات کی پہلے سے خبر دی جو تمام اپنے مقررہ وقت پر پورے ہو چکے ہیں۔ایک طرح سے خود یہ کانفرنس آپ کی پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی کو پورا کرتی ہے۱۸۹۲ء میں آپ نے اپنی کتاب ازالہ اوہام شائع کی جس میں آپ نے اپنی ایک رؤیا بیان کی جس میں آپ نے دیکھا کہ آپ لندن میں ایک سٹیج پر کھڑے ہیں اور اسلام پر ایک تقریر فرمارہے ہیں اور بعد ازاں آپ نے چند پر ندے کپڑے آپ نے اس کی یہ تعبیر کی کہ آپ کی تعلیم کی لنڈن میں تبلیغ کی جائے گی اور آپ کی معرفت لوگ اسلام میں داخل ہوئے۔مضمون ختم کرنے سے پہلے یہ کہدینا چاہتا ہوں جو کہ بعض لوگوں کو روایت پر خواہ اس کے