انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 68 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 68

۶۸ نجات خداان کی سمجھ سے باہر تھا۔بد اعمال سے نجات اب یہ سوال ہے کہ کیا بد اعمال سے بھی نجات ہوتی ہے یا نہیں؟ سوائے اسلام کے سب مذاہب عملاً اس نجات کے منکر ہیں۔عملاًلفظ میں نے اس لئے کہا کہ بعض مذ اہب قولاً تو اس امر متفق ہیں مگر عملاًنہیں۔مثلاًمسیح حضرت مسیح ؑ کو پاک کہتے ہیں مگر ان سے پہلے نبیوں کو پاک نہیں کہتے بلکہ ناپاک کہتے ہیں۔مگر مسیح توان کے نزدیک خدا کا بیٹا تھا نہ کہ انسان اس لئے ان کے نقطہ خیال سے کوئی انسان بھی پاک نہ ہواپس معلوم ہوا کہ ان کے نزدیک کوئی انسان اس دنیا میں گناہوں سے نجات نہیں پاسکتا۔مگر اسلام ایک انسان کو پیش کرتا ہے اور ایک کو ہی نہیں ہزاروں لاکھوں کو پیش کرتاہے اور گناہوں سے نجات کے تین مدارج مقرر کرتا ہے۔اسلام رسول کریم ﷺکے متعلق کہتا ہے کہ لوگوں کو کہہ دے فقدلبثت فیکم عمرا من قبله افلا تعقلون۔رسول کریم ﷺکا یہ دعوٰی مخالفین کے سامنے پیش کرتا ہے کہ اے محمد ؐ! ان کو کہہ دے کہ میں تم میں ہی پیدا ہوا تم میں ہی جوان ہوا اور تم میں ہی بڑھاپے کو پہنچا تم ہی بتلاؤ کیا تم میرا کوئی عیب پکڑ سکتے ہو؟ پھر اگر رسول کریم ﷺ کی یہی حیثیت ہوتی کہ آپ ؐنے کوئی گناہ نہ کیا ہوتا اگر آپ ؐکی نیکیاں بھی نہ ہوتیں تو وہ کہہ دیتے کہ ہمیں کیا پتہ ہے تم پہلے کیسے تھے ہم تمہارے گناہ تلاش نہیں کرتے رہے مگر رسول کریم ﷺ کا وجود ان کے سامنے نمایاں تھا اور آپؐ کی نیکیوں کے وہ قائل تھے اس لئے کچھ نہ کہہ سکے۔یہاں سے ایک شخص محمد نصیب پیغامیوں میں چلا گیا ہے اس نے لکھا کہ میں نے اتنی عمر قادیان میں گزاری ہے کیا کسی کو میرے گناہ کا پتہ ہے؟ ہم کہتے ہیں یہاں تمہاری ہستی ہی کیا تھی کہ کسی کو تمہارے عیب کی طرف توجہ ہوتی۔یوں تو ایک چوہڑا بھی اٹھ کر کہہ سکتا ہے کہ کوئی میراعیب تو بتاو؟ تو اس آیت کا یہ مطلب نہیں کہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔بلکہ آپؐ یہ فرماتے ہیں کہ میری ایسی نمایاں زندگی تھی کہ نہ صرف یہ کہ میں گناہوں سے بچا بلکہ میں نے ایسے اعلیٰ کام کئے اور زندگی کا ایساپا کیزه نمونہ دکھایا کہ تم خود اعتراف کرتے ہو۔گناہوں سے پاک ہونے کی دوسری مثال حضرت ابراہیمؑ کی بیان کرتا ہوں۔قرآن کریم میں آتا ہے ماکان ابراهيم يهودیا ولانصر انیاولكن كان حنیفا مسلماخدا کی طرف جھک گیا اور ایسا جھکا کہ بائبل کی روسے مسیح کا تو شیطان امتحان لینے کے لئے گیا۔مگر ان کے