انوارالعلوم (جلد 7) — Page 39
۳۹ ۲- روزه ۳ - حج ۴- چنده اسی طرح روزہ اور حج میں بہت لوگ سستی کرتے ہیں۔زکوٰۃ کی ادائیگی میں بھی بہت پابندی نہیں کرتے۔چنده بھی سارے اچھی طرح ادا نہیں کرتے۔زمینداروں نے تو چند ہ میں اس سال بہت سستی اختیار کرلی ہے ایک ضلع جس نے پچھلے سال چھ ہزار چنده و یا تھااس سال اس نے چار اور پانچ ہزار کے در میان دیا ہے مگر وہ یاد رکھیں ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں۔علاوہ آئنده چندہ وصول کرنے کے پچھلا بھی وصول کریں گے۔میری نیت یہ ہے کہ جنہوں نے چندہ خاص میں حصہ نہیں لیا ان سے سوایا چندہ وصول کیا جائے کیونکہ انہوں نے تساہل کیا ہے اور تساہل اسی طرح دور ہو سکے گا۔حضرت مسیح موعود ؑایک بزرگ کے متعلق سناتے تھے کہ ان سے کسی نے پوچھا۔ز کو ٰۃ کتنے مال پر دینی چاہے انہوں نے کہا تمہارے لئے چالیس روپیہ پر ایک روپیہ اور میرے لئے چالیس پر اکتالیس روپے اور یہ اس لئے کہ میں نے کیوں چالیس روپے اپنے پاس جمع کئے۔پس جن لوگوں نے وقت پر مطلوبہ چندہ ادا نہیں کیا ان سے اب سوایا لیا جائے گا اور ان کو شوق سے ادا کرنا چاہئے۔یہ خدا کے مقرر کردہ فرائض ہیں ان میں کوتاہی کیسی؟ اور تم یہ مت سمجھو کہ تمہارے مال ضائع جاتے ہیں۔ایک ایک پائی جو تم دیتے ہو خدا کے بنک میں جمع ہو رہی ہے جو سودد رسود کے ساتھ تمہیں ملے گی۔سود کو خدا تعالی ٰاپنی غیرت کے مقابلہ میں لاتا ہے کہ صرف میں ہی غنی ہوں اور میں ہی سود دے سکتا ہوں اور کوئی چونکہ غنی نہیں بلکہ سب فقیر ہیں اس لئے اورکوئی سود نہیں دے سکتا اور اگر کوئی سودی لین دین کرتا ہے تو گناہ کرتا ہے۔پس ڈرو نہیں اور گھبراؤ نہیں دو دن قریب ہیں بلکہ دروازہ پر ہیں جب ملک تم کو دیئے جائیں گے اور بادشاہ سلسلہ میں داخل ہوں گے۔اس بات کا مجھے کوئی فکر نہیں ہاں ڈر ہے تو اس بات کا کہ وہ لوگ جواب دین کے لئے قربانی کرنے سے پہلو تہی کرتے ہیں اور چندے دینے میں پیچھے ہیں وہی آگے ہوں گے اور کہیں گے ہمیں بھی ان انعامات میں سے حصہ دو۔جیسا کہ رسول کریمﷺ کے وقت میں ہوا۔پس خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے فضل آنے والے ہیں اور یقینا وہ آئیں گے اس لئے ان دنوں سے فائدہ اٹھاؤ اور خدمات دین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو۔بے شک اپنے مربعے بڑھا۔مگر خدا تعالیٰ کے ہاں بھی مربعّے پیدا کرو۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰٰ کے متعلق جو نیکیاں اور اللہ تعالیٰ ٰکے متعلق جو بدیاں بیان کی گئی ہیں۔یہ سمجھانے کے لئے کی گئی ہیں ورنہ یہ نہیں کہ ان بد یوں سے خدا تعالیٰ کو کوئی