انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 553 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 553

۵۵۳ تو کچھ حد ہی نہیں رہی- جس ملک کی فوج آگے بڑھی اس نے دوسرے ملک کے کھیت اور شہر اجاڑ دئیے اور سبزے کا نام ونشان باقی نہ چھورا اور چونکہ ہزاروں میل پر توپ خانے کا پھیلاؤتھا- اس سے بھی اس قدر نقصان ہوا جس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا- ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ جانوروں کے ہوش وحواس اڑ جائیں گے سو ایسا ہی ہوا جن علاقوں میں جنگ ہو رہی تھی وہاں کے جانور حواس باختہ ہو کر نیست ونابود ہو گئے- ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ زمین الٹ پلٹ ہو جائے گی` چنانچہ فرانس ،سرویا اور روس کے علاقوں میں گولہ باری کی کثرت سے بعض جگہ اس قدر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے کہ نیچے سے پانی نکل آیا- اور اسی طرح خندقوں کی جنگ کے طریق پر زور دینے کی وجہ سے ملک کا ہر حصہ کھد گیا اور ایسا ہوا کہ ان علاقوں کو دیکھ کر یہ نہیں معلوم ہوتا تھا کہ یہ علاقہ کبھی آباد تھا بلکہ ایسا معلوم ہوتا تھاکہ بھٹوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے یا پہاڑ کی غاریں ہیں- ایک یہ علامت بتائی گئی تھی کہ ندیوں کے پانی خون سے سرخ ہو جائیں گے اور خون کی ندیاں چلیں گی` سو بلامبالغہ اسی طرح ہوا` بعض دفعہ اس قدر خونریزی ہوتی تھی کہ ندیوں کا پانی فی الواقعہ میلوں تک سرخ ہو جاتا تھا اور ہر سرحد پر اس قدر جنگ ہوئی کہ کہہ سکتے ہیں کہ خون کی نالیاں بہہ پڑیں- ایک یہ علامت بتائی گئی تھی یہ مسافروں پر وہ ساعت سخت ہو گی اور بعض ان میں سے راستہ بھولے پھریں گے` چنانچہ ایسا ہی ہوا` خشکی پر فوجوں کے پھیل جانے سے اور سمندر میں آبروز جہانوں کے حملوں سے مسافروں کو جو تکلیف ہوئی اس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا اور جس وقت جنگ شروع ہوئی ہے اس وقت ہزاروں لاکھوں آدمی دشمنوں کے ممالک میں گھر گئے اور بعض ہزاروں میل کا چکر لگا کر گھروں کو پہنچے اور جنگ کے درمیان بھی بہت دفعہ سپاہیوں کو بعض ناکوں کے دشمن کے قبضے میں چلے جانے کی وجہ سے سینکڑوں میل اسفر کر کے جانا پڑتا تھا اور انگریز سپاہی بوجہ فرانس میں مسافر ہونے کے راستہ بھول جاتے تھے` چنانچہ اس قسم کے حوادث کی کثرت کی وجہ سے آخر فرانسیسی زبان میں ان کی رجمنٹوں وغیرہ کے نام تختیوں پر لکھ کر ان کے گلوں میں لٹکائے گئے` تاکہ جہاں جائیں وہ تختیاں دکھا کر منزل مقصود پر پہنچ سکیں- ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ یورپ جو کچھ عمارات تیار کر رہا ہے- وہ مٹا دی جائینگی چنانجہ ایسا ہی ہوا` اس جنگ نے علاوہ ظاہری عمارتوں کے گرانے کے یوردپین تمدن کی بنیادوں