انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 442

۴۴۲ منزہ ہے- ممکن نہیں کہ وہ تجسم اختیار کرے- ۷ دوسری کو بتایا کہ انسانی جسم میں وہ حلول کر سکتا ہے اور ۸ کو یہ بتایا کہ وہ ادنیٰ جانوروں حتیٰ کہ سور تک کی شکل اختیار کر لیتا ہے یا مثلاً ۹ کو تو اس نے بتایا کہ بعثت بعدالموت حق ہے- ۱۰ دوسری کو بتایا کہ بعثت بعدالموت نہیں ہے- ۱۱ ایک سے کہا کہ مردے زندہ ہو کر دنیا میں نہیں آتے- ۱۲ دوسری سے کہا کہ انسان مرنے کے بعد نئی نئی جونوں میں واپس آتا ہے- غرض یہ تو ممکن ہے کہ احکام اللہ تعالیٰٰ مختلف اقوام کے حالات دیکھ کر بیان فرما دے، مگر یہ ممکن نہیں کہ واقعات اور دائمی صداقتیں بھی مختلف اقوام کو مختلف طور پر بتائے، لیکن چونکہ موجودہ مذاہب کے صرف احکام میں احکام میں اختلاف نہیں بلکہ دائمی صداقتوں میں بھی اختلاف ہے اس لیے ان سب کو خدا تعالیٰ کی طرف جانے والے مختلف راستے نہیں کہہ سکتے- دوسرا اعتراض اس عقیدہ پر یہ پڑتا تھا کہ ہندو لوگ ایک طرف تو اپنے مذہب کو سب مذاہب سے افضل قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف اسے سب سے پرانا مذہب قرار دیتے ہیں، عقل سلیم اسے تسلیم نہیں کر سکتی کہ اللہ تعالیٰٰ نے افضل مذہب اتار کر پھر ادنیٰ مذاہب اتارے جبکہ انسان اپنی ابتدائی حالت میں کامل مذہب قبول کرنے کی طاقت رکھتا تھا تو پھر بعد کو علوم وفنون میں ترقی حاصل کرنے پر اس کی طرف ادنیٰ دین اتارنے کی کیا وجہ تھی؟ بعد کو تو وہی دین آسکتا ہے جو پہلے سے زیادہ مکمل ہو یا کم سے کم ویسا ہی دین ہو- یہ دونوں اعتراض ایسے تھے جن کا جواب اس عقیدے کے پیش کرنیوالوں سے کچھ نہ بنتا تھا اور یہ اعتراض قائم رہتا تھا کہ خدا تعالیٰ دنیا کی ہدایت کے لئے ابتدائے عالم سے کیا سامان کرتا چلا آیا ہے- مسیحیوں نے اس عقیدے کا یہ حل بتایا کہ خدا نے مسیح کے ذریعے سب دنیا کو ہدایت کی طرف بلایا ہے اس لیے اس پر کسی قوم کی طرفداری کا اعتراض نہیں ہو سکتا مگر یہ حل بھی صحیح نہ تھا کیونکہ اس سے بھی یہ سوال حل نہ ہوتا تھا کہ مسیح کی آمد سے پہلے خدا نے دنیا کی ہدایت کے لیے کیا سامان کیا تھا بوائیبل سے تو ہمیں اسی قدر معلوم ہوتا ہے کہ دوسری اقوام کے لیے اس کی تعلیم نہ تھی لیکن مسیح کے بعد لوگوں کے لیے اگر دروازہ کھولا بھی گیا تو اس سے پہلے جو کروڑوں لوگ دیگر اقوام کے گزر گئے ان کی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ نے کیا سامان کیا- * مسیحیوں ۸ ہنود ۹ اہل اسلام ۱۰ یہود کے بعد قبائل ۱۱ اہل اسلام ۱۲ ہنود VI مسیحیوں VI ہنود 18 اسلام X پور کے بعض قبائل xl اہل اسلام X نور