انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 351 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 351

۳۵۱ دعوة الا میر گم گشتگان راہ کو اپنی طرف بلائے اور جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کر سکتا بلکہ ضرورت کے موقع پر کسی پچھلے نبی کو لائے گا غلطی پر ہیں۔وَمَا قَدَرُو االلّٰہَ حَقَّ قَدْرِہٖ۔(سورہ الزمر: ۶۸ ) علاوہ اس امر کے مسیح ناصری کے دوبارہ واپس آنے میں اللہ تعالیٰ کی قدرت پر حرف آتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ پربھی حرف آتا ہے کیونکہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام کو ہی دوبارہ دُنیا میں واپس آنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پہلی تمام امتیں جب بگڑتی تھیں تو اُن کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ انہیں میں سے ایک شخص کو کھڑا کر دیتا تھا‘ مگر ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں جب فساد پڑیگا تو اس کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰٰ پہلے انبیاء میں سے ایک نبی کو واپس لائے گا خود آپ ؐکی اُمت میں سے کوئی فرد اس کی اصلاح کی طاقت نہیں رکھے گا۔اگر ہم یہ بات تسلیم کر لیں تو ہم یقیناً مسیحیوں اور یہودیوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دشمنی میں کم نہ ہوں گے، کیونکہ وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوتِ قدسیہ پر معترض ہیں اور اس عقیدے کے ساتھ ہم بھی آپ ؐکی قوت قدسیہ پر معترض ہو جاتے ہیں۔جب چراغ جل رہا ہو تو اس سے اور چراغ یقینا روشن ہو سکتے ہیں‘ وہ بجھا ہوا چراغ ہوتا ہے جس سے دوسرا چراغ روشن نہیں ہو سکتا۔پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر کوئی زمانہ ایسا بھی آنا ہے کہ اس کی حالت ایسی بگڑ جائے گی کہ اس میں سے کوئی شخص اس کی اصلاح کے لئے کھڑا نہیں ہو سکے گا تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیضان بھی نعوذ باللہ من ذالک ختم ہو جائے گا، کون مسلمان اس بات کو نہیں جانتا کہ جب تک اللہ تعالیٰٰ کو حضرت موسیٰ ؑ کا سلسلہ چلانا منظور تھا اس وقت تک آپؑ ہی کے اتباع میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے جو آپؑ کی امت کی اصلاح کرتے رہے، لیکن جب اسے یہ منظور ہوا کہ آپ کے سلسلے کو ختم کر دے تو اس نے آپ کی قوم میں سے نبوت کا سلسلہ بند کر کے بنواسمٰعیل میں سے نبی بھیج دیا۔پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی موسوی سلسلے سے آئے گا تو اس کے یہی معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰٰ نعوذ باللہ من ذالک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے کو بھی ختم کر دے گا۔اور کوئی اور سلسلہ جاری کرے گا اور نعوذ باللہ من ذالک رسول کریم ؐ کی قوتِ قدسیہ اس وقت کمزور ہو جائے گی اور آپ ؐ کا فیضان کسی اُمتی کو بھی اس امر کے لئے تیار نہ کر سکے گا کہ وہ آپؐ سے نور پا کر آپؐ کی اُمت کی اصلاح کر ے اور اُسے راہ راست پر لاوے۔افسوس ہے کہ لوگ اپنے لئے تو ضرورت سے زیادہ غیرت دکھاتے ہیں اور کسی قسم کا