انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 343 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 343

۳۴۳ دعوة الا میر بعد از خدا بعشق محمدﷺمخمرم گر کفر ایں بود بخدا سخت کافرم سب کو آخر ایک دن مرنا ہے اور اللہ تعالیٰٰ کے حضور میں پیش ہونا ہے اور اسی کے ساتھ معاملہ پڑنا ہے پھر ہم لوگوں سے کیوں ڈریں؟ لوگ ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں` ہم اللہ تعالیٰٰ سے ہی ڈرتے ہیں اور اسی سے محبت کرتے ہیں اور اس کے بعد سب سے زیادہ محبت اور ادب ہمارے دل میں آنحضرت ﷺکا ہے- اگر دنیا کی ساری عزتیں اور دنیا سارے تعلقات اور دنیا کے تمام آرام آپﷺ کی لیے ہمیں چھوڑنے پڑیں تو یہ ہمارے لیے آسان ہے` مگر آپﷺ کی ذات کی ہتک ہم برداشت نہیں کر سکتے` ہم دوسرے نبیوں کی ہتک نہیں کرتے مگر آنحضرت ﷺکی قوت قدسیہ اور آپﷺ کے علم اور آپﷺ کے عرفان اور آپﷺ کے تعلق باللہ کو دیکھتے ہوئے ہم یہ کبھی بھی نہیں مان سکتے کہ آپﷺ کی نسبت کسی اور نبی سے اللہ تعالیٰٰ کو زیادہ پیار تھا اور اگر ہم ایسا کریں تو ہم سے زیادہ قابل سزا اور کوئی نہیں ہوگا` ہم آنکھیں رکھتے ہوئے اس بات کو کس طرح باور کرلیں کہ عرب کے لوگ جب محمد رسول اللہﷺسے کہیں کہ اوترقي في السماء ولن تؤمن الرقيك حتى تنزل علينا کتابا نقرءہ۔یعنی ہم تجھے نہیں مانیں گے جب تک کہ تو آسمان پر نہ چڑھ جائے اور ہم تیرے آسمان پر چڑھنے کا یقین نہیں کریں گے جب تک تو کوئی کتاب بھی آسمان پر سے نہ لائے` جسے ہم پڑھیں` تو اللہ تعالیٰٰ آپ سے فرمائے کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّیْ ھَلْ کُنْتُ اِلاَّ بَشَرً الرَّسُوْلًا۔ان سے کہہ دے کہ میرا رب ہر کمزوری سے پاک ہے میں تو صرف ایک بشر اور رسول ہوں` لیکن حضرت مسیحؑ کو وہ آسمان پر اٹھا کر لے جائے` جب محمد رسول اللہﷺکا سوال آئے تو انسانیت کو آسمان پر چڑھنے کے مخالف بتایا جائے` لیکن جب مسیح ؑ کا سوال آئے تو بلا ضرورت ان کو آسمان پر لے جایا جائے- کیا اس سے یہ نتیجہ نہ نکلے گا کہ مسیح علیہ السلام آدمی نہ تھے بلکہ خدا تھے- نعوذباللہ من ذالک یا پھر یہ نتیجہ نکلے گا کہ آپ رسول کریم ﷺسے افضل تھے مگر جب کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ آنحضرت ﷺسب رسولوں اور نبیوں سے افضل ہیں تو پھر کس طرح عقل باور کر سکتی ہے کہ آپ تو آسمان پر نہ جائیں بلکہ اسی زمین پر فوت ہوں اور زمین کے نیچے دفن ہوں` لیکن مسیح علیہ السلام آسمان پر چلے جائیں اور ہزاروں سال تک زندہ رہیں- پھر یہ سوال صرف غیرت کا ہی نہیں بلکہ رسول کریم ﷺکی صداقت کا بھی سوال ہے آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ لوکان موسی وعیسیٰ حيین لماوسعهما اتباعی۔اگر موسیٰؑ و