انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 295

۲۹۵ پیغامِ صلح بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم موجودہ مشکلات کا صحیح حل یعنی ہندووں، مسلمانوں میں کیونکر اتحاد ہو سکتا ہے (حضرت فضل عمر خليفة المسیح الثانی کی ایک تقریر جو حضور نے ۱۴ نومبر ۱۹۲۳ء کو ہندوؤں اور مسلمانوں کے ایک بہت بڑے مجمع میں بریڈلا ہال لاہور میں فرمائی۔) سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔مسلمان موجودہ مشکلات میں نہیں گھبراتا گو ہمارے ملک کی اس وقت جو حالت ہے اور جس قسم کےفتنے اور فساداس میں پیدا ہورہے ہیں وہ ہر ایسے شخص کو جس کے دل میں اپنے ملک اور اپنے وطن سے ذرّہ بھی الفت اور محبت ہو سکتی ہے متفکّر کرنے کے لئے کافی ہیں لیکن میں ایک ایسے مذہب سے تعلق رکھتا ہوں جس نے اپنی ابتداء الحمد للہ رب العلمين سے شروع کر کے امید کا ولولہ پیدا کر دیا ہے۔اور میں اس کتاب سے مذہبی تعلق رکھتا ہوں جس نے مسلمانوں کو یہ یہ کہکر واخر دعونا ان الحمد للہ رب العلمينوه انجام پر بھی خدا تعالی ٰکی حمد ہی کرنے والے ہونگے میرے دل میں امید کی کبھی نہ ختم ہونے والی لہر پیدا کردی ہے اس لئے گو موجوده حالات نہایت ہی تاریک ہیں مگر میں امید سے بھرا ہوا دل رکھتا ہو ایقین رکھتا ہوں کہ اگر آج نہیں تو کل ملک میں امن ہو جائے گا اور اگر اس وقت نہیں تو پھر دوسرے وقت میں لوگ فتنہ و فساد اتفاقی اور بے اتحادی کی راہ چھوڑ کر صلح اور آشتی کی طرف آجائیں گے۔