انوارالعلوم (جلد 7) — Page 272
۲۷۲ امت کا رعب ہے اور سوائے آپ کی ذات کے اور کونساوجود ہے جو مر گیا ہو اور اس کا رعب قائم ہو سوائے رسول کریم ﷺکے اور کسی کا نہیں۔آج بھی آپ کی تعلیم اور آپ کے مذہب سے دنیا ڈر رہی ہے۔یورپ اب بھی یہی کہتا ہے کہ پین اسلام ازم یعنی اتحاد اسلام سے ڈرنا چاہئے۔تو اسلام کا رعب اب بھی قائم ہے اور یہ رسول کریمﷺ کا معجزہ ہے جو اسلام کی تائید میں دیا گیا ہے۔لیکن اب اگر قوموں کی قو میں اسلام سے نکلنی شروع ہو جائیں تو یہ مفہوم ہو گا کہ مسلمانوں کی بد اعمالی کی وجہ سے رعب مٹا دیا گیا۔پس ہماری طرف آوازملکانوں کی نہیں آرہی بلکہ اسلام کی آواز آرہی ہے اور اسلام ہمیں بلا رہا ہے کہ آؤ آکر میری حفاظت کرو۔ہم نے یہ کام اس لئے نہیں شروع کیا کہ ملکانا قوم کو بچانا ہے بلکہ اس لئے شروع کیا ہے کہ اسلام کو محفوظ کرنا ہے اس لئے کوئی یہ نہ کہے کہ ملکانے حریص اور لالچی ہیں اس لئے ان کی اصلاح مشکل ہے۔خواہ یہ لوگ کتنے ہی حریص اور لالچی ہوں مگر ان بدوؤں سے تو زیادہ نہیں ہو سکتے جن کی اصلاح کے لئے رسول کریم ﷺ نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا اور جنہوں نے ایک دفعہ جب رسول کریمﷺ جنگ سے واپس آرہے تھے آپ کے گلے میں کپڑاڈال کر کھینچا اور کہا ہمیں مال کیوں نہیں دیتے۔مگر میں نے کسی مبلّغ سے یہ نہیں سنا کہ کسی ملکانہ نے اس کے گلے میں رسی ڈال کر اس لئے کھینچا ہو کہ روپیہ دو۔پس اگر ان بدوؤں کے لئے رسول کریمﷺ اپنی جان کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں ، مسلمانوں کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں ، مسلمانوں کے اموال کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں تو ان ملکانوں کے لئے کیوں ہم اپنی جانوں اور مالوں کو خطرہ میں نہیں ڈال سکتے ہیں۔بدو خواہ کیسے ہی لالچی تھے مگر چونکہ اسلام کے لئے اجتماع اور مرکز بنانا ضرور تھا اس لئے رسول کریم ﷺکہتے چاہے کوئی اسلام کی ایک بات ہی سمجھے، مسلمان سمجھاجائے آگے وہ خود سب کچھ سیکھ جائے گانہ یہ کہ چونکہ وہ لوگ لالچی اور بہت گرے ہوئے تھے اس لئے آپ نے ان کی اصلاح کے لئے کوشش ہی نہ فرمائی۔آپ نے کوشش کی اور محض لا اله الا الله محمد رسول اللہ سمجھنے پر ان کو داخل اسلام کر لیا۔پس جو کچھ رسول کریم ﷺ نے بدوؤں کے لئے قربان کیا وہ ہم نہیں کر رہے بلکہ اس سے بہت ہی کم کر رہے ہیں پھر اس سے بھی کوتاہی کرنا کس قدر افسوس ناک امر ہے۔اس بات کو خوب اچھی طرح یاد رکھو کہ یہ کسی قوم کا سوال نہیں نہ کسی قوم کی آواز ہے بلکہ اسلام کی آواز ہے اور اس کو سن کر کس طرح کوئی مومن خاموش رہ سکتا ہے دیکھو ابھی یونان میں اٹلی والوں کے کچھ آدمی مارے گئے ہیں اس وجہ سے ساری اٹلی یونان کے خلاف کھڑی ہو