انوارالعلوم (جلد 7) — Page 254
۲۵۴ روکا جاسکتا۔ان کا اخلاص ہرایک روک کر اپنے آگے سے اٹھا کر پھینک دیتا ہے پس جلدی کرو کہ یہ موقع ثواب کا ہاتھ سے نہ نکل جائے۔میں تو دیکھتا ہوں کہ اب بھی بعض غرباءاس روک کو توڑ کر آگے آگئے ہیں یعنی کئی ایسے لوگوں نے جو دس دس پندرہ پندرہ روپیہ کی آمد والے تھے انہوں نے اپنا بعض سامان بیچ کر سو روپیہ چندہ دیا ہے تا کہ پیچھے نہ رہیں رحمه الله عليهم فانھم عباد لا یفوقوھم احد فی عمل صالح خاکسار مرزا محموداحمد حضرت خلیفۃ المسیح کا خوشنودی نامہ بنام مجاہدین علاقہ ارتداد علاقہ ارتداد میں مجاہدانہ خدمات سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والوں کو جو خوشنودی نامہ حضرت خلیفة المسیح الثانی نے عطا فرمایا اس کی نقل حسب ذیل ہے۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلی علی رسوله الكريم مکرمی (نام مجاہد) اسلام عليکم السلام علیم و تشدد کا اللہ تعالیٰٰ کے فضل و کرم کے ساتھ اپناوقف کردہ وقت پورا کر کے آپ واپس آرہے ہیں۔یہ موقع جو خدمت کا اللہ تعالیٰ ٰنے آپ کو دیا ہے اس پر آپ جس قدر خوش ہوں کم ہے اور جس قدر الله کا شکر ادا کریں تھوڑاہے۔ایسی سخت قوم اور ایسے نامناسب حالات میں تبلیغ کرنا کوئی آسان کام نہیں اور ان حالات میں جو کچھ آپ نے کیا ہے وہ اپنے نتائج کے لحاظ سے بہت بڑا ہے۔آپ لوگوں کے کام کی دشمن بھی تعریف کر رہا ہے اور یہ جماعت کی ایک عظیم الشان فتح ہے اور میری خوشی اور مسرت کا موجب۔اللہ تعالیٰٰ آپ کے اس کام کو قبول فرمائے۔میں آپ لوگوں کے لئے دعا کرتا رہا ہوں اور انشاء اللہ دعا کرتا رہوں کا۔امید ہے آپ لوگ اس کام کو بھی یاد رکھیں گے جو واپسی پر آپ کے ذمہ ہے اور جوملکانہ کی