انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 191 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 191

۱۹۱ کبھی تو نہیں کیا کہ اسلام کا عملی اور روحانی رنگ تو الگ رہا ظاہری اسلام ہی سکھادیتی اور شعائر اسلام کی موٹی موٹی باتیں ہی بتادیتی ایسی قوم جس نے ادھر تو اپنے گھرسے ایسی بے رخی اور بے توجہی برتی کہ لاکھوں انسان جو مسلمان کہلاتے رہے مگر انہیں اسلام کی ہوا بھی تو چھونہ گئی تھی ان کی طرف ذرا بھی توجہ نہ کی اور ادھر اس کے مولوی قادیان کو فتح کرنے کو آۓ ہیں۔ہم آریوں سے جنگ کریں تو ہماری پیٹھ میں چھری مارنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ہم اگر عیسائیوں سے مقابلے کریں تو جھٹ ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ہم اگر ممالک غیر میں تبلیغ اسلام کے لئے گئے تو جھٹ ہمارے خلاف ٹریکٹ لکھ کر شائع کرتے ہیں اور ہماری ہر تبلیغی کوشش میں رکاوٹ ڈالنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔غرض انہوں نے اپنے قول اور فعل سے ثابت کردیا کہ وہ ہمیں آریوں، عیسائیوں یہودیوں بلکہ دہریوں سے بھی بد تر بکھتے ہیں۔ایک احمد ی جو بڑا مخلص احمدی ہے اور حضرت مسیح موعود ؑکے پرانے دوستوں میں سے ہے جب وہ احمدی ہو اور پہلے اس کا چال چلن کوئی اچھانہ تھا اور اس کے باپ نے اس سے تعلق قطع کیاہواتھا مگر جب اسے کسی ذریعہ سے احمدیت کی طرف توجہ پیدا ہوئی تو اس کے باپ نے جو پہلے اس کی مالی مدد نہ کیا کرتا اسے کہامیں تمہارے لئے ایک معقول رقم مقرر کرتا ہوں اسے خواہ تم شراب میں صرف کرو خواہ کنچییاں نچوایا کرو یا کسی اور ایسے ہی کام میں استعمال کرو مگر احمدی نہ بنو۔ایک اور جگہ ایک لڑکا احمدی ہونے لگا تو اس کے رشتہ داروں نے اسے کہا کہ اس سے تو یہ بہتر ہے کہ تم عیسائی ہو جاؤ اور احمدی نہ ہو۔خدا کی قدرت وہ چونکہ احمدیت سے اچھی اچھی طرح واقف نہ ہوا تھا اس لئے احمدی ہونے سے تو رک گیا مگر عیسائی ہو گیا۔اس وقت اس کے رشتہ داروں کو فکر پڑی اور وہ احمدیوں کے پاس آئے کہ اسے تم احمدی بنالو - احمدیوں نے اسے سمجھایا اور احمدیت کے مقابلے میں عیسائیت کہاں ٹھہر سکتی تھی وہ احمدی ہو گیا۔غرض ان لوگوں کے طریق اور رویہّ سے بخوبی ثابت ہو چکا ہے کہ وہ ہمیں ہزار درجہ دوسروں کی نسبت برا سمجھتے ہیں۔ان کے نزدیک کوئی آریہ ہو جائے، عیسائی ہوجائے‘ دہریہ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں مگر احمدی نہ بنے عیسائیوں اور آریوں کا کوئی کام ہو تو اس کے متعلق بڑے بڑے تعریفی مضامین لکھتے ہیں۔دیانند کے رشی نمبر میں بڑے بڑے مسلمان کہلانے والے لمبے چوڑے ترینی مضامین لکھیں گے لیکن اگر کوئی کے خیران کے منہ سے نہیں نکلتا تو حضرت مرزا صاحب اور آپ کے خدام کے