انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 187 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 187

۱۸۷ سے خدا نے وعدہ کیا ہے کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا تمہارا اس وقت مقابلہ ہندوؤں سے ہے اس لئے اس بات کو بھولو مت کہ مسیح موعود علیہ الصلوة السلام کرشن بھی ہیں اور یہ کرو کشتیر کا میدان ہے۔پس خدا پر توکل کرو فتح تمہی کو ہوگی۔اپنے ایمان کو مضبوط کرو کہ تم ہی جیتو گے اور تمہارادشمن مغلوب ہو گا کیونکہ تم کو خدا توکل ہے اپنی طاقت پر نہیں۔یہ خوب یاد رکھو کہ انکسار اختيار کرو دشمن کی تعداد بہت زیادہ ہے۔اگر تعداد کو دیکھا جائے تو تم اس کے مقابلہ میں چٹنی سے بھی کم ہو۔ہاں تم میں اور ان میں ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ تمہارے ساتھ خداہے۔تم خدا کا پیغام لے کر جاؤگے اور خدا کے دین کی حفاظت کے لئے جاؤگے اس لئے تم اپنی تعداد کا مت خیال کرو کہ تھوڑی ہے بلکہ خدا کی طرف دیکھو کیانعوذ باللہ خدا ایسا بے غیرت ہے کہ تم اس کے لئے مقالہ کو نکلو مگروہ تمہیں تباہ ہونے دے اور دیکھتا رہے اور کچھ نہ کرے نہیں۔خدا تعالی ٰبڑاغیور ہے وہ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔جب تم دشمن کے مقابلہ میں جاؤ گے تو وہ ہر وادی میں ہر ایک شہر اور جنگل اور میدان میں تمہارے ساتھ ہو گا اور جس کے ساتھ خدا ہو کیا وہ بھی ہلاک ہوسکتا ہے نہیں۔اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔پس میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے ایمان کو مضبوط کرو۔علم عقل محنت ہوشیاری کوئی چیزبھی کام نہیں آتی جب تک کہ خدا تعالی ٰکی مدد شامل حال نہ ہو۔میں نے تمہارے لئے ہدائتیں لکھی ہیں وہ ہر ایک مبلغ کو مل جائیں گی۔چودھری صاحب کو ان کی ایک نقل دیدی گئی ہے ابھی وہ مکمل نہیں ہوئیں۔ان کو روز پڑھو کوئی دن نہ گذرے جو تم ان کو نہ پڑھو پھر ان کو پڑھ کر صرف مزانہ لو بلکہ ان پر عمل کر کے دکھاؤ - اگر تم ایسا کرو گے تو دیکھوگے خدا کی نصرت تمہیں کس طرح کامیاب کرتی ہے۔جس شہر میں جاؤ اس دعا کو پڑ هو جو نبی کریم ﷺنے سکھائی ہے۔میں نے اس دعا کا تجربہ کیا ہے بڑی جامع اور مبارک دعاہے۔جویہ ہے:۔اللهم رب السموات السبع وما أظلن ورب الأرضين السبع وما اقللن ورب الشياطين وما اضللن و رب الریاح وما ذرینفانا نسئلک خیر هذه القرية وخير أهلها و خير مافيها ونعوذبک من شرھا و شر اهلهاومافيها۔- اللهم بارک لنا فيها اللھم وارز قناجناھا حببناالى اهلاوحبب صالحی اھلهاالینا اس دعا کے یہ معنے ہیں۔اے اللہ !جو سات آسمانوں کا رب ہے اور ان چیزوں کا رب ہے جو