انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 153 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 153

۱۵۳ اکیسواں محکمہ۔تعلقات بیرونی کا محکمہ ہے جس کو صیغہ خارجہ کتے ہیں۔اس کا کام یہ ہو تا ہے کہ وہ دیکھے کہ باہر والوں سے کیا تعلقات ہوں۔بائیسواں محکمہ حفظان صحت کا محکمہ ہے۔اس کا یہ فرض ہے کہ وہ دیکھے کہ لوگ کس طرح تندرست رہیں، شہروں اور دیہات کی صفائی کس طرح ہو، آب و ہوا درست ہے تاکہ صحت در نسل پیدا ہو۔تیئسواں محکمہ وضع قوانین ہے۔اس کا کام ہے کہ ملک کی انتظامی اور اقتصادی ضروریات کے لئے قانون بناتا رہے اور مفید اور مضر قوانین کا خیال رکھے۔چوبیسواں محکمہ بحری ہے۔اس محکمہ کا کام ہوتا ہے کہ سمندروں کے متعلق تمام ضروریات کا انتظام کرے اور اس کے متعلق بحری قوانین کی پابندی کرے۔پچیسواں محکمہ آب و ہوا ہے۔اس میں بحث ہوگی کہ بارشوں کا کیا حال ہے۔برف باری کہاں ہوگی۔قبل ازوقت حسابات لگائے جاتے ہیں۔اگرچہ ابھی تک یہ کہ پورا ترقی یافتہ نہیں مگر پھر بھی بہت مفید ہے۔چھبیسواں محکمہ ہوا ہے۔یہ اس سے الگ ہے۔اس کے کا تعلق قضاء سے ہے۔ہوائی جہازوں کا علم اور ان سے متعلق ضروری انتظام ہو تا ہے۔ستائیسواں محکمہ ٹیکس ہے۔جو لوگ روپیہ کمائے ہیں ان سے کتنا ٹیکس لیا جائے۔اٹھائیسواں محکمہ کسٹم ہے۔کس چیز پر کس قدر ٹیکس لیا جائے جو باہر سے آتی ہیں۔یہ بہت وسیع محکمہ ہے۔انتیسواں محکمہ شارواعداد کا ہے۔مختلف قسم کے اعداد جمع کئے جاتے ہیں۔مثلاً زراعت کے صیغہ کے اعداد ہوں گے کہ کس قدر رقہ میں بڑی بڑی اجناس بوئی گئی ہیں۔ریلوے کے متعلق ہوں تو کس قدر مسافروں نے سفرکیا۔کس قدر آمدنی ہوئی وغیرہ۔اس محکمہ سے بڑا فائدہ ہوتاہے۔تیسواں محکمہ۔بحار و بنادر ہے۔سمندروں اور بندرگاہوں کے متعلق انتظام۔بندرگاہیں وقتی ضرورتوں کے ماتحت کس قدر وسیع ہوں کہ جہاز آسانی سے آجاسکے وغیرہ۔اکتیسواں محکمہ، آثار قدیمہ ہے۔پرانے آثار کی عمارت۔تحقیقات اور حفاظت۔بتیسواں محکمہ۔محکمہ وزارت ہے۔