انوارالعلوم (جلد 7) — Page 578
۵۷۸ دھر` اندر من غرض جس قدر آریہ مذہب کے لیڈر تھے ان میں سے ایک ایک سے آپ بحث کی طرح ڈالتے اور اس وقت تک اس کا پیچھا نہ چھوڑتے` جب تک وہ اسلام پر حملہ کرنے سے باز نہ آجاتا` یا ہلاک نہ ہو جاتا` اسی طرح مسیحیوں کے فحش گو منادوں کا آپؑ مقابلہ کرتے` کبھی فتح مسیح سے کبھی آتھم سے کبھی مارٹن سے کبھی ہاول سے کبھی رائٹ سے کبھی طالب مسیح سے اور اس پر بھی آپؑ کو تسلی نہ ہوتی` انگریزی میں ترجمہ کروا کر ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں اشتہارات یورپ اور امریکہ کو بھجواتے اور جس شخص کی نسبت سنتے کہ اسے اسلام سے دلچسپی ہے فورا اس سے خط وکتابت کرتے اور اسلام کی دعوت دیتے- چنانچہ مسٹر وِب امریکہ کا پرانا مسلمان آپ کی اسی قوت کی کوششوں کا نتیجہ ہے- یہ شخص نہایت معزز ہے اور کسی وقت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے سفارت کے عہدہ پر ممتاز تھا- آپ نے اس کی اسلام سے دلچسپی کا حال سن کر اس سے خط وکتابت کی اور آخر اس سلیم الطبع آدمی نے اسلام قبول کر لیا اور اپنے عہدے سے دست بردار ہو گیا- غرض اللہ تعالیٰ کی توحید کی اشاعت اور رسول کریم کی صداقت کے اثبات کی آپ ؑکو دھن لگی ہوئی تھی اور آپ ایک منٹ کے لیے بھی اس سے غافل نہ رہتے تھے اس کے بعد آپ نے دعویٰ کیا تو اس وقت سے آپ کا کام اور بھی وسیع ہو گیا` کوئی دشمن اسلام نہیں نکلا- جس کے مقابلے پر آپ کھڑے نہ ہوئے ہوں` جہاں کسی کی نسبت سنا کہ وہ اسلام پر حملہ کرتا ہے فورا اس کا مقابلہ شروع کر دیا- ڈوئی جو امریکہ کا جھوٹا نبی تھا جس کا ذکر پہلے آچکا ہے جب اس کی اسلام دشمنی کا حال آپ نے سنا تو سمندر پار سے اس کا مقابلہ شروع کر دیا- پگٹ نے ولایت میں خدائی کا دعویٰ کیا تو فورا اس کو للکارا- غرض دنیا کے پردے پر جہاں کہیں بھی کوئی دشمن اسلام پیدا ہوا` وہیں اسے جاکر پکڑا اور انہیں چھوڑا جب تک کہ وہ اپنی شرارت سے باز نہ آگیا` یا مر نہیں گیا- آپ نے چوہتر سال عمر پائی اور تمام عمر رات اور دن خدمت اسلام میں مشغول رہے بعض دفعہ مہینوں تصنیف میں اس طرح مشغول رہتے کہ کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ آ پ ؑ کب سوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور رسول کریم ﷺسے آپؑ کو اس قدر محبت تھی کہ اسلام کے کام کو اپنا کام سمجھتے تھے اگر کوئی دوسرا شخص اسلام کی خدمت کرتا تو اس کے نہایت ہی ممنون ہوتے` بعض اوقات اکثر حصہ رات کا متواتر جاگتے اور کام میں مشغول رہتے اگر کوئی دوسرا شخص ایک دو دن پروف ریڈری یا کاپیاں دینے کے کام میں آپؑ کی مدد کرتا تو اسے