انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 458 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 458

۴۵۸ اس طرح وہو کام سرانجام دیا جو مسیحؑ کی آمدِ ثانی کے لئے مقرر تھا۔ایمان باللہ کے بعد اسلام کا دوسرا۲ رکن ایمان با لملائکہ ہے اس رکن کو بھی مسلمانوں نے بالکل مسخ کر دیا تھا۔بعض لوگ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ ملائکہ نعوذ باللہ گناہ بھی کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ پر بھی معترض ہوجاتے ہیں، آدمؑ کے واقعہ میں ملائکہ کو اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ گویا وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہو کر اس کی حکمتوںاعتراض کرتے ہین۔حالانکہ وہ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِکَ وَنُقَدِّسُ لَکَ کہہ کر اس بات پر زوردیتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے افعال پر نکتہ چینی کر ہی نہیں سکتے۔ہاروتؔ اور ماروتؔ کا قصہ ایسا دلخراش قصہ ہے کہ سنکر حیرت ہوتی ہے کہا جاتا ہے کہ دوفرشتے اللہ تعالیٰ نے دنیا میں آدمیوں کے بھیس میں بھیجے اور وہ ایک فاحشہ عورت پر عاشق ہوگئے اور آخر سزا کے طور پرایک کنوئیں میں اوندھے منہ لٹکا ئے گئے نعوذ باللہ من ذالک اسی طرح کہا جاتا ہے کہ نعوذ باللہ من ذالک ابلیس ملائکہ کا استاد تھا۔بعض لوگ ملائکہ کی نسبت یہ عقید ہ رکھنے لگے ہیں کہ گویا وہ بھی مادی وجود ہیں آدمیوں کی طرح اِدھر اُدھر دَوڑے دوڑے پھرتے ہیں۔عزرائیل کبھی اس کی جان نکالنے جاتے ہین اور کبھی اس کی اس کے برخلاف بعض لوگ ملائکہ کے وجود ہی کے منکر ہوگئے ہیں اور ملا ئکہ کو ایک وہمی وجود قرار دیتے ہیں اور قرآن کریم کی آیات کی یہ تشریح کرتے ہیں کہ قوتوں اور طاقتوں کا نام ملائکہ رکھا گیا اور یہاں تک دلیر ہوگ ئے کہ علی الاعلان قرآن کریم اور احادیث کی تعلیم کے خلاف کہتے ہیں کہ ’’زجبریل امین قرآں بہ پیغامے نبی خواہم ‘‘ بلکہ ملائکہ کے وجود پر اعتراض کرتے ہیں اور انہیں اللہ تعالیٰٰ کی قدرت کے خلاف سمجھتے ہیں۔حضرت اقدسؑ نے ان خلاف اسلام اعتقادات کو بھی آکر رد کیا ہے اور صحیح اعتقاد کو پھیلایا ہے اور ملائکہ کی ذات سے اعتراضات کو دور کیا ہے۔آپؑ نے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ ملائکہ اللہ اللہ تعالیٰٰ پر اعتراض نہیں کرتے اور نہ وہ گناہ ہوں میں مبتلا ہوتے ہین، ان کی نسبت اللہ تعالیٰٰ فرماتا ہے کہ لَا یَعْصُوْنَ اللّٰہَ مَآ اَمَرَ ھُمْ وَیَفْعَلُوْنَ مَایُؤْ مَرُوْنَ(سورہ تحریم ع۱) ملائکہ اللہ تعالیٰٰ کے احکام کی خلاف ورزی نہیں کرتے اور جن باتوں کا ان کو حکم دیا جاتا ہے انہیں وہ بجا لاتے ہیں۔پس ایسی مخلوق جسے اللہ تعالیٰٰ نے پیداہی ان طاقتوں کے ساتھ کیا ہے جو اطاعت او فرمانبرداری کی طاقتیں ہیں کس طرح بدی میں مبتلا ہو سکتی ہے اور فاحشہ عورتوں کے