انوارالعلوم (جلد 7) — Page 329
۳۲۹ دعوة الا میر أعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلى علی رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هوالناصر از طرف عبدالله الضعیف میرزا بشیرالدین محمود احمد خليفة المسیح و امام جماعت احمدیہ بطرف اعلىٰ حضرت امیر امان اللہ خان بہادر بادشاو افغانستان و مالک محروسہ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ؛ جناب من! یہ چند اوراق جو جناب کی خدمت میں جناب کے علو مرتبت کے خیال سے فائدہ عام کی نیت سے طبع کرا کر ارسال ہیں- میں امید رکھتا ہوں کہ جناب باوجود کم فرصتی کے ان کے مطالعہ کی تکلیف گوارا کریں گے اور مجھے ممنون احسان بنائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے حضور سرخروئی حاصل فرمائیں گے- اس مکتوب کے لکھنے کی دو غرضیں ہیں (۱) ایک یہ کہ آپ تک میں اس آواز کو پہنچا دوں جو اللہ تعالیٰٰ کی طرف سے دنیا کو مرکز محمدیت پر جمع کرنے کے لیے بلند ہوئی ہے اور (۲) یہ کہ جناب کہ زیر سایہ جماعت احمدیہ کے کچھ افراد رہتے ہیں ان کے عقائد اور حالات سے جناب کو آگاہ کروں تاکہ ان کے متعلق کوئی امر جناب کی خدمت میں پیش ہو تو جناب اپنے ذاتی علم سے اس میں فیصلہ کرنے کے قابل ہوں جناب من! بیشتر اس کہ میں کوئی اور بات کہوں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جماعت احمدیہ