انوارالعلوم (جلد 7) — Page 10
۱۰ تھا کہ لغت کی کسی کتاب میں خاتم النبین کے معنی آخری نبی نہیں لکھے حالانکہ لغت سے میری مراد زبان تھی نہ کہ کتب لغت۔تاج العروس اور سب کتابوں میں لغت کے یہی معنی لکھے ہیں اور یہی حقیقی معنی ہیں اور یہی معنی میری مراد تھے کیونکہ کتب میں آخری معنی ہونے کاتومیں اقرار کر رہا تھا گو عوام لغت کا لفظ کتاب پر بھی بولتے ہیں۔مگر میرے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ میں نے لغت کا لفظ زبان کے معنوں میں بولا ہے اور اگر اس وقت میری یہ مراد نہ ہوتی تو میرے بالمقابل ایک مولوی تھااس نے یہی اعتراض کیوں نہ کر دیا جو مولوی محمد علی صاحب کرتے ہیں مگر وہ جانتا تھا کہ ان کی یہ مراد نہیں۔اصل بات یہ ہے کہ لغت کی کتابیں لکھنے والوں نے اپنے عقیدے سے متاثر ہو کر خاتم النبین کے معنی آخری نبی لکھ دیئے ہیں ورنہ زبان میں اس کے یہ معنی نہیں۔کسی جگہ بھی زبان میں اس کا استعمال نہیں آتا۔غرض مولوی صاحب نے ’’لغت میں نہیں لکھے‘‘ کے الفاظ لے کر جو میری زبان سے نہیں نکلے تھے اور شور مچا دیاکہ دیکھو یہ غلط اور جھوٹ کہا ہے۔مولوی صاحب کو یہ موقع ہاتھ آگیا کہ لغت کی کتابوں میں تو خاتم النبین کے معنی آخری میں لکھے ہیں مگر یہ کہتے ہیں نہیں لکھے۔اس بارے میں انہوں نے بڑا شور مچایا اور اخباروں میں مضمون چھپوایا۔جب مولوی صاحب کا مضمون یہاں آیا در شیخ عبدالرحمان صاحب مصری نے مسجد میں سنایا کہ ایسا مضمون آیا ہے تو میں نے سمجھا الفضل میں غلط چھپ گیا ہو گا۔میں نے تو یہ نہیں کہاتھا کہ لغت میں آخری کے معنی نہیں لکھے میں نے تو کہا تھا یہ معنی لغت میں نہیں ہیں۔اس پر ایڈ یٹرالفضل کو فکر پڑی اور وہ اخبار کا فائل لائے جس میں دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ الفضل میں ٹھیک چھپا ہے۔اسی طرح لاہور میں چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کو ڈاکٹر اقبال صاحب نے یہی اعتراض جو مولوی صاحب نے کیا ہے بتایا اور کہا کہ میاں صاحب اس کا کیا جواب دیں گے ؟ تو چودھری صاحب نے کہا کہ اس شہادت کے موقع پر میں ساتھ تھا وہاں انہوں نے ”لفت میں ‘‘کہا تھا۔’’ لغت میں نہیں لکھے ‘‘نہیں کہاتھا۔چودھری صاحب عربی زبان کے اعلیٰ ماہر نہیں ہیں مگر انہوں نے بھی ڈاکٹر اقبال صاحب کو جواب دیتے ہوئے وہی بات بیان کی جو میں نے کہی تھی اور انہیں بھی وہی بات یاد رہی جو صحیح تھی۔مولوی محمد علی صاحب کو جواب میں نے ان کو کہا تھا کہ لغت میں مرکب الفاظ کے معنی میں دیکھے جاتے مفردات کے دیکھے جاتے ہیں۔مثلاًگر کوئی سرکے معنی لغت میں دیکھے گا تو وہاں لکھے ہوں گے مگر کوئی کہے لغت میں زید کا سرکے معنے