انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 73 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 73

۷۳ نجات ہے اور وہ الطف چیز روح ہے۔پس کوئی مخلوق روح جسم کے بغیر نہیں رہ سکتی اور یہ بھی غلط ہے کہ نجات یا عذاب جسم کو ہو گایا روح کو؟ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس پتلے کے ساتھ عذاب یا نجات ہو گی وہ بہت بے وقوفی کی بات کہتے ہیں کیونکہ یہ تو بدلتا رہتا ہے۔پھر کس عمر کے جسم کے ساتھ نجات یا عذاب ہو گا اس جسم کے ساتھ جو بیس برس کی عمر میں تھایا جو تیس برس کی عمرمیں تھا۔اور دوسرے لوگ جو کہتے ہیں کہ چونکہ یہ جسم نہیں ہو گا اس لئے نجات ياعذاب بھی جسمانی نہیں بلکہ صرف روحانی ہوں گے وہ بھی سخت غلطی کرتے ہیں اور ان کا قول بھی خلاف عقل ہے۔کیا اگر یہ کہا جائے کہ فلاں شخص نے کالا کوٹ نہیں پہناہوا تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ وہ ننگاہے؟ ہرگز نہیں۔اغلب ہے کہ اس نے کوئی اور کپڑا پہناہو اسی طرح اگر یہ جسم میں ہو گا تو کیا ہوا کوئی اور جسم ہو گا۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کوئی روح جسم کے بغیر نہیں ہو سکتی۔چنانچہ آتا ہے ومن كل شئ خلقنا زو جين لعلکم تذکرون ۳۰ کہ ہم نے ہرچیز کو جو ڑاجو ڑا کر کے پیدا کیا ہے تاکہ تم اس قانون کو دیکھ کر نصیحت حاصل کرو۔یعنی یہ قانون ایک اور بالامر کی طرف دلالت کرتا ہے اور وہ وحدت باری ہے۔اللہ تعالیٰ ٰنے اپنی ذات کے ثبوت اور اپنی وحدت کی حفاظت اور اس کی حقیقت کو اشتباه سے بچانے کے لئے یہ قانون بنا دیا ہے کہ کوئی چیزمخلوق میں سے ایسی نہیں جو مفرو ہو کر زندہ رہ سکے بلکہ ہر چیز اپنے قیام کے لئے کسی اور چیز کی حاجت مند ہے اس کے لئے بمنزلہ جسم کے ہے اور یہ قانون مخلوق سے کسی حالت میں بھی الگ نہیں ہو سکتا۔کیونکہ اس کو کسی شرط سے محدود نہیں کیا گیا۔پس اگلے جہان میں بھی ہرانسان کا ایک جسم ہو گا ایک روح ہو گی اور عذاب اور انعامات جسمانی و روحانی دونوں طرح کے ہوں گے۔ہاں مگر قرآن اور حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اگلے جہان میں یہ جسم نہ ہو گا کیو نکہ اس جسم کے متعلق آتا ہے کہ یہ نعمائے جنت کو محسوس ہی نہیں کر سکتا جن میں سے سب سے بڑی نعمت رویت الہیٰ ہے ، پس وہاں یہ جسم نہیں جائے گا کہ کوئی اور ہو گا۔اس بات کے موئد بعض نئے علوم بھی ہیں۔سپرچولزم (SPIRITUALISM) کے تجارب سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ روح ہمیشہ ایک جسم میں رہتی ہے۔میں اس سپر چولزم کا قائل نہیں کہ اس کے ذریعہ مردوں کی رو حیں بلوائی جاتی ہیں مگر میں اس کا قائل ہوں کہ روحیں چلتی