انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 55 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 55

۵۵ کے قائل نہیں۔ان کے نزدیک نجات یہ ہے کہ روح جو نوں سے بچ جائے اور پھر اعلیٰ طاقتیں پیدا کر کے خدا کی مثل ہو جائے۔یہودیوں کے نزدیک نجات کی تعریف یہودیوں کے نزدیک بعد الموت عذاب سے چھٹ جانا یا اسی دنیا میں یہوواہ کا عذاب نہ دینا نجات ہے۔وہ یہوواہ خدا کو کہتے ہیں۔مسیحیوں کے نزدیک نجات کی تعریف مسیحیوں کے نزدیک گناہ کی سزا سے بچ جانا اور گناہ سے جانا نجات ہے۔زرتشتیوں کے نزدیک نجات کی تعریف زرتشتیوں کے نزدیک گناہ کی سزا سے بچ جانا ہے۔وہ کہتے ہیں جب انسان گناہ کی سزاسے بچ گیا تو اس کی نجات ہو گئی۔شنٹو ازم کے نزدیک نجات کی تعریف شنٹو ازم یعنی جاپان کا اصل مذہب ان کے نزدیک گناہوں کی سزا سے بچپنا نجات ہے۔یہ چونکہ بہت قدیم مذہب ہے اس لئے اس کی پوری تاریخ معلوم نہیں ہو سکتی مگر ان میں رسم ہے کہ مسلمانوں کی طرح قضاء عمری ادا کرتے ہیں۔ہاں ایک فرق ہے کہ مسلمان ایک دفعہ ادا کرتے ہیں اور یہ دو دفعہ۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ گناہوں کی سزا سمجھتے ہیں ورنہ قضاء کیوں ادا کرتے۔جدید فلسفہ یورپ کے نزدیک نجات کی تعریف جدید فلسفہ یورپ کے نزدیک نجات یہ ہے کہ انسان جہالت سے بچ جائے وہ کہتے ہیں انسانی روحیں کوشش کر رہی ہیں کہ جہالت سے نکل جائیں اسی لئے زمانہ ترقی کرتاجارہاہے۔اسلام کے نزدیک نجات کی تعریف اسلامی نجات کے متعلق چونکہ آگے بحث ہوگی اس لئے یہاں بیان نہیں کی جاتی۔کیا بنی نوع کا مقصد نجات ہے یا اس سے بڑھ کر؟ اب اس امر پر بحث کی جاتی ہے کہ کیا نجات بنی نوع کا مقصدہے یا اس سے بھی بڑھ کر کوئی اور مقصد ہے جس کی تلاش کرتی ہے۔میں جب قرآن کریم کو دیکھتا ہوں تو مجھے نجات پر اتنا زور نظر نہیں آتا جتنا ایک اور امرپر اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ