انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 497 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 497

۴۹۷ کر رہا ہے میں اگر نکلا تو فورا مکان گر جائے گا اس پر آپ نے پہلے ان لوگوں کو نکالا اور سب کے آخر میں خود نکلے- ابھی آپ نے ایک پیر سیڑھی پر رکھا تھا اور دوسرا اٹھایا تھا کہ مکان کی چھت زور سے گری اور لوگ بہت حیران ہوئے اور آپ ؑکے ممنون ہوئے اور سمجھ لیا کہ صرف آپؑ کی وجہ سے ان کی جانیں بچائی گئی ہیں- اسی طرح کبھی ایسا ہوتا تھا کہ بعض بیماریوں کے موقعہ پرادویہ متثمل ہو کر اپنی حقیقت کو ظاہر کر دیتی تھیں اور یہ ظاہر ہے کہ ادویہ تو بے جان ہیں- درحقیقت یہ ملائکہ کی مدد تھی جو تاثیر ادویہ کے ظہور کے لیے مقرر ہیں اور ہر چیز اک سبب اول ہیں- چنانچہ ایک دفعہ آپ کو کسی بیماری سے سخت تکلیف تھی- مختلف ادویہ کے استعمال سے کچھ فائدہ نہ ہوا- اتنے میں ایک شکل متمثل ہوئی اور کہا کہ ’’خاکسار پیپرمنٹ ‘‘جب اس دوائی کا استعمال کیا گیا تو فورا آرام ہو گیا- بعض دفعہ آپ کے دشمن آپ کے قتل کرنے کا ارادہ کرتے تھے مگر وہ لوگ جو آپ ؑکے قتل کے لیے بھیجے جاتے تھے یا تو ان کے آنے کی اطلاع آپ کو پہلے ہی ہو جاتی تھی یا ان کے دل میں ملائکہ اہل بدر کی طرح کچھ اس قسم کا رعب ڈال دیتے تھے کہ وہ خود ہی قتل ہو جاتے تھے یعنی توبہ کر کے آپ ؑکے ہاتھ پر بیعت کر لیتے اور حضرت عمرؓ کی طرح دشمنی چھوڑ کر اطاعت اختیار کر لیتے- مگر ان سب واقعات سے بڑھ کر وہ عظیم الشان نشان ہے جو طاعون کے متعلق ظاہر ہوا میں آگے چل کر بیان کرونگا کہ طاعون کس طرح آپ کی پیشگوئیوں کے ماتحت دنیا میں ظاہر ہوئی- سر دست اس قدر کہہ دینا کافی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو طاعون ہاتھی کی صورت میں دکھائی جو تمام دنیا میں تباہی ڈال رہی ہے مگر سب طرف خونریزی کر کے آپ کے آگےآکر مودب بیٹھ جاتی ہے- اس خواب کے معنے یہ تھے کہ طاعون کے ملائکہ کو آپ کی تائید کا حکم دیا گیا ہے- اس نظارہ کی تائید میں اور بھی بہت سے الہام ہوئے مثلاً یہ کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے اور آپ نے اعلان کر دیا کہ اللہ تعالیٰٰ نے مجھے بتایا ہے کہ میری جاعت کے لوگ طاعون سے نسبتاً محفوظ رہیں گے- گو بعض حادثات بھی ہو جائیں گے مگر وہ اسی طرح ہونگے جیسے رسول کریم ﷺکے واقت میں کفار کے مقابلے میں بعض مسلمان بھی شہید ہو جاتے تھے مگر مقابلتاً کفار بہت زیادہ مرتے تھے اور صحابہ بہت کم-