انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 9

۹ نے سوال کو بدل کر کہا۔کیا ’’ختم الینیّن کوئی لفظ قرآن میں ہے؟ میں نے کہانہیں۔اس نے کہاکیا قرآن کریم میں آنحضرت ﷺکے متعلق کوئی ایسی آیت ہے جس کے معنی غیراحمدی یہ کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی نبی نہ ہو گا اور وہ کیا ہے؟ اس کے متعلق میرا جواب یہ تھا کہ یہ غیراحمدیوں سے پوچھئے کہ وہ کس آیت سے یہ مطلب نکالتے ہیں۔آخر وکیل نے کہااچھا آپ ہی بتا دیں کہ وہ کونسی آیت ہے جس کے معنی غیراحمدی آخری نبی کرتے ہیں؟ میں نے کہاوَلكن رسول اللہ و خاتم النبین کی آیت ہے اس نے کہا کیا اس میں یہ معنی پائے جاتے ہیں کہ رسول کریم آخری نبی ہیں؟ میں نے کہا نہیں۔بعض لوگ خاتم ان کے معنی آخری نبی کرتے ہیں مگر رسول کریم ﷺکی بیوی (حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا اس کا انکار کرتی ہیں۔وکیل کا ان سوالات سے یہ ثابت کرنے کا منشاء تھا کہ رسول کریمﷺ کے بعد کوئی نبی آنے کا عقیدہ نیا نکلا ہے پہلے نہیں تھا اور نیا عقیدہ کفر ہے اس لئے نکاح ٹوٹ گیا اور میں نے یہ بتانا تھا کہ اصل عقیدہ یہی تھانبی کے نہ آنے کا عقید ہ بعد میں بنا۔جب وکیل نے پوچھا کہ کیا خاتم ابن کے معنی آخری نبی نہیں ہیں ؟ تو میں نے کہالغت میں اس کے معنی آخری نبی کے نہیں۔آخری نبی کے متعلق مولوی محمد علی صاحب کا اعتراض یہ عبارت جب مولوی محمد على صاحب کو پہنچی تو انہوں نے جھٹ ایک مضمون لکھ کر اخبارات میں شائع کرایا۔کیونکہ ان کو تو ہر وقت ہی شوق کا رہتا ہے کہ کوئی بات ہو جس پر اعتراض کریں- رات دن اسی فکر میں لگے رہتے ہیں کہ کوئی موقع اعتراض کرنے کا ہاتھ آئے خواہ حقیقتاً اعتراض ہوتا ہو یا نہ ہوتا ہو۔ان کی تو وہی حالت ہے جو حضرت صاحب غیراحمدی مولویوں کی فرمایا کرتے تھے کہ مولوی ڈاک کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں کہ کب کوئی بات معلوم ہو اور اس پر اعتراض کریں حتی ٰکہ پروف کی چوری کرنے سے بھی دریغ نہ کیا گیا تا کہ کتاب کے شائع ہونے سے پہلے ہی اعتراض کردیں۔مولوی محمد علی صاحب کے متعلق پروف کی چوری تو معلوم نہیں ہوئی مگراتنا معلوم ہے کہ یہاں سے بڑے شوق سے رپورٹ منگواتے رہتے ہیں۔ہاں دفتر سے ایک رسید بک چوری کی گئی تھی جس کا تعلق مولوی صاحب سے تھا۔میں نے جو بیان دیا اس کے لکھنے میں مجسٹریٹ صاحب سے غلطی ہو گئی۔انہوں نے میرا بیان نے مجھے دکھایا اور نہ سنایا۔انہوں نے یہ لکھ دیا کہ لغت میں یہ معنی نہیں لکھے۔جس کا مطلب یہ نکلتا