انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 242 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 242

۲۴۲ ۴۵- جہاں تک ہو سکے ان کو زائد وقت میں تعلیم دینے کی کوشش کرو۔لفظ لفظ پڑھ کر بھی انسان کچھ عرصہ میں پڑھ جاتا ہے۔وہ اردو جاننے لگیں تو اس سے بھی اس فتنہ کا بہت حد تک ازالہ ہو جائے گا۔۴۶- ایسے تمام علاج جو مقامی واقفیت سے ذہن میں آویں ان سے اپنے حلقہ کے افسر کو اطلاع دو تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔۴۷۔ایسے نوجوان جو ذہین ہوں اور تعلیم کا شوق رکھتے ہوں اور تعلیم کی خاطر چند دنوں کے لئے اپنے گھروں کو چھوڑ سکتے ہوں ان کی لاش رکھو اور پتہ لگنےپر ان کے نام اور پتہ اور جملہ حالات سے افسرحلقہ کو اطلاع دو۔۴۸۔جس بات کو مخفی رکھنے کے لئے کہا جائے اس کو پوری طرح مخفی رکھوحتیٰ کہ با اجازت اپنے آدمیوں پر بھی ظاہر نہ کرو کہ ایسا کرنا بد دیانتی اور سلسلہ کی خیانت ہے۔۴۹- آریوں کے طریق عمل اور ان کے مبلغوں کی نقل و حرکت اور ان کے انتظام کا نہایت ہوشیاری اور غور سے مطالعہ کرو اور جب کوئی بات اس کے متعلق معلوم ہو تو فورا اس کے متعلق افسرحلقہ کو اطلاع دو- اس امر میں سستی تبلیغ کے لئے مضر اور اس میں کوشش تبلیغ کے لئے بہت مفید ہوگی۔۵۰۔مجھے خط براہ راست آپ لکھ سکتے ہیں مگر یہ خط رپورٹ نہیں سمجھا جائے گا۔رپورٹ وہی سمجھی جائے گی جو افسروں کے توسط سے مجھ تک آئے گی۔۵- اس عہد کو ہمیشہ سامنے رکھیں جو آپ نے میرے ہاتھ پر بیعت کے وقت کیا تھا اب اس تحریک کے وقت کیا ہے۔اور ان ہدایات کو بار بار پڑھتے رہیں اور پوری طرح بِلا سرِمو ُکے فرق کے ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰٰ اس میں آپ کا مدد گار ہو۔۵۲- جب دوسرے بھائی کو چارج دیں تو ان تمام لوگوں سے اس کو ملادیں جو واقف ہو چکے ہیں اور جن سے کام میں مدد ملنے کی امید ہے اور ان لوگوں سے آگاہ کر دیں جن سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور سارے علاقہ کی پوری خبر اس کو دیں اور اپنی نوٹ بک سے وہ سب باتیں جو میں پہلے بتا چکا ہوں اس کو نقل کروادیں تاکہ وہ بغیر محنت کے کام کو آگے چلا سکے اور ایک دفعہ ساتھ مل کر اس کو دورہ کرا دیں۔پھر دعاؤں پر زور دیتے ہوئے اور خدا تعالی ٰکی حمد کرتے ہوۓ کہ اس نے خدمت کا موقع دیا واپس آجاویں اور آنے سے پہلے اپنے حلقہ کے