انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 236 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 236

۲۳۶ تمهاری نظر میں وہ سب برابر ہونے چاہئیں اور کوشش کرو کہ جس طرح ہو سکے ان کا نِقار دور کر کے ان کو کلمہ واحد پر اسلام کی خدمت کے لئے جمع کردو۔۷ا- جس جگہ جاؤ وہاں کے لوگوں کی قوم ان کی قومی تاریخ اور انکی قومی خصوصیات، ان کی تعلیمی حالت ،ان کی مالی حالت اور ان کی رسومات کا خوب اچھی طرح پتہ لو اور پاکٹ بک میں لکھ لو- اور جہاں تک ہو سکے ان سے معاملہ کرتے ہوئے اس امر کا خیال رکھو کہ جن باتوں کو وہ ناپسند کرتے ہیں وہ ان کی آنکھوں کے سامنے نہ آویں۔۱۸۔جس قوم میں تبلیغ کے لئے جاؤ اس کے متعلق دریافت کر لو کہ اس میں سے سب سے زیاده مناسب آدمی کونسا ہے جو جلد حق کو قبول کرے گا اس سے پہلے ملو۔پھر اس سے اس ئیس کا پتہ لو جس کا لوگوں پر سب سے زیاده اثر ہے پھر اس سے ملو اور اسی کی معرفت پہلے قوم کو درست کرنے کی کوشش کرو۔۱۹۔جب کسی قوم میں جاؤ تو پہلے یہ دیکھو کہ اس قوم کو ہندومذہب سے کون کونی مشارکت ہے اور اسلام سے کون کونسی مشارکت ہے اور ان کو اپنی کاپی میں نوٹ کرلو۔پھر ان باتوں سے فائدہ اٹھا کر جو ان میں اسلام کی ہیں ان میں اسلام کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کرو اور ان اسلامی مسائل کی خوبی پر خاص طور پر زور دو جن پر وہ پہلے سے کاربند ہیں اور جن کے وہ عادی ہو چکے ہیں۔۳۰۔جب ایسی جگہ پر جاؤ جہاں کے لوگ اسلام سے بہت دور ہو چکے ہیں اور جو اسلام کی کھلی تبلیغ کو بھی سنناپسند نہیں کرتے تو ایسے لوگوں کو جاتے ہی کھلے طور پر تبلیغ نہ کرنے لگو بلکہ مناسب ہو تو اپنا مقصد پہلے ان پر ظاہر نہ کرو اگر کوئی پوچھے تو بے شک بتادومگر خود اپنی طرف سے کوئی چرچانہ کرو کیونکہ اس طرح ایسے لوگوں میں شد پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔۲۱-الف اردگرد کے مسلمانوں کو یہ باتیں سمجھانے کی کوشش کرو کہ مسلمانوں کی عدم ہمدردی اور سختی سے یہ لوگ تنگ آکر اسلام کو چھوڑ رہے ہیں۔اسلام کی خاطر آپ لوگ اب ان سے اچھی طرح معاملہ کریں اور خوش اخلاقی اور احسان سے پیش آویں اور سمجھائیں کہ ان کا ہندو ہونا نہ صرف ہمارے دین کے لئے مضر ہو گا بلکہ اس کا یہ نتیجہ بھی ہو گا کہ ہندو آگے سے زیادہ طاقتور ہو جائیں گے اور مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچائیں گے۔(ب) یہ بھی سمجھائیں کہ اس فتنہ کو کیسے نہیں روکا جاسکتا اور اسے روکنے کا فائدہ بھی