انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 228

۲۲۸ اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلی علی رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - ھوالناصر مسلمانوں کا فرض ہے کہ اپنے ہمسایہ ہندوؤں کو تبلیغ اسلام کریں میں اس کام میں ہر طرح کی مدد دینے کے لئے تیار ہوں (تحریر فرموده حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ۴- اپریل ۱۹۲۳ء) اس وقت پوپی میں جو راجپوتوں کے ارتداد کا سلسلہ شروع ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس نے مسلمانوں کی آنکھوں پر سے پردہ اٹھادیا ہے اور دو باتیں ان پر خوب اچھی طرح روشن ہو گئی ہیں۔اول یہ کہ وہ اپنی حالت پر بلاوجہ اور بلا سبب خوش اور مطمئن تھے حالانکہ ایک کمزور سے کمزور دشمن ان کی غفلت اور دین سے بے پروائی سے فائدہ اٹھا کر ان کے گھروں کی دیواروں میں سیندھ لگا رہا تھا۔دوم یہ کہ تبلیغ اسلام کے فرض سے جو سب فرائض سے اہم تھاوہ بالکل غافل رہے ہیں اور ان کو جلد اس فرض کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔اگر میری یہ رائے درست ہے تو ہمیں اس فتنہ پر خوش ہونا چاہئے کہ اس نے سوتوں کو جگایا اور اس فتنہ کو اس شعر کامصداق سمجھنا چاہئے کہ ہر بلا کیں قوم را حق داده اند زیر آں گنج کرم بنہاده اند ملکانا راجپوتوں کی اصلاح کا کام بےشک کہ ایک اہم کام ہے اور جس قدر بھی اس کی طرف توجہ کی جاوے کم ہے لیکن سب کے سب لوگ نہ اس کام کے لئے اپنے گھروں کو چھوڑ سکتے ہیں اورنہ سب چھوڑیں گے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ لوگ اس امر کو کافی سمجھیں گے کہ انہوں نے اس