انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 209 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 209

۲۰۹ أعوذ بالله من الشیطن الرحيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔۔ھو الناصر ایک کروڑ مسلمان ارتداد کی چوکھٹ پر امام جماعت احمدیہ کی طرف سے پیغامِ اتحاد میں اپنے اشتہاربعنوان’’ ساڑھے چار لاکھ مسلمان ارتداد کیلئے تیار ہیں‘‘ اس بات کا اعلان کر چکا ہوں کہ ملکانوں اور دیگر اقوام جاٹ گو جر وغیرہا کے ارتدار کے فتنہ کے روکنے کیلئے احمدی جماعت ہر ایک قربانی کرنے کے لئے تیار ہے اور یہ بھی وعدہ کر چکا ہوں کہ اگر مختلف فرقہ جات سنی، شیعہ ،اہلحدیث اپنے فرض کو اور کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے مال اور اپنی تعداد کے تناسب سے اس کارِ خیر میں حصہ لینے پر آمادہ ہوں تو میں بھی اپنی جماعت کی طرف سے تیس مبلغ اور پچاس ہزار روپیہ اس کام کے لئے مہیا کرنے کاوعدہ کرتا ہوں۔آج میں اس اشتہار کے ذریعہ سے تمام ان لوگوں کو جو اس کام سے دلچسپی رکھتے ہیں مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے اس وعدہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے میں نے عملی کارروائی شروع کردی ہے اور سرِدست میں نے اپنی جماعت سے ڈیڑھ سو آدمی مانگتے ہیں جو تین تین ماہ کیلئے فتنہ ارتداد کے روکنے کے لئے اپنی جانیں وقف کریں اور باوجود اس کے کہ میری شرائط وقف کنند گان کے لئے نہایت سخت تھیں میں خوشی سے اظہار کر تا ہوں کہ میرے اعلان کے بعد ایک ہفتے کے اندر اندر ایک سو ساٹھ آدمی کی درخواستیں میرے پاس پہنچ چکی ہیں۔اور جو کہ بعد کی رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ کام اس سے بھی زیادہ سخت ہے جو سمجھا گیا تھا اور موقع اس سے بھی زیادہ نازک ہے جو پہلے خیال کیا گیا تھا اور چونکہ یہ درخواستیں جو میرے پاس پہنچی ہیں ان میں سے اکثر یعنی ایک سو چالیس ۱۴۰ صرف قادیان کی ہی ہیں اور بیرونی جماعتوں کو بوجہ دیر سے خبر ملنے کے اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے کا موقع نہیں ملا جس سے ان کے دلوں کو صدمہ پہنچے کا اس لئے میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ ڈیڑھ سو کی تعداد کو بڑھا کر میں تین سو آدمی کا مطالبہ کروں