انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 131 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 131

۱۳۱ ہو۔کس طرح پر اللہ تعالیٰ ٰسے تعلق اور قرب پیدا ہوتا ہے؟ بڑے بڑے اولیاء اللہ گزرے ہیں۔تصوف میں دوسری بات تاریخ تصوف ہے۔یہ سلسلہ کب سے شروع ہوا اور کن لوگوں نے اس کو جاری کیا ؟ کیا اغراض تھے اور کیا کام کیا ؟مختلف زمانوں میں کس کم کے تغیرات تصوف میں ہوئے؟ تیسری بات اہل تصوف کے متعلق مذاہب تصوف ہیں جس میں اس بات پر بھی غور کیا جاتا ہے کہ آیا ان میں بھی اختلاف ہے اور اختلاف ہے تو کس قسم کاہے ؟ مختلف سلسلے پائے جاتے ہیں جیسے قادری، چشتی ،سہرو ردی، تقشبندی۔اصل اختلاف تو پایا نہیں جاتا مگر بعض باتوں میں اختلاف پایا جاتا ہے اور یہ اختلاف زیادہ تر مجاہدات کے متعلق ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسا جیسارنگ ان لوگوں نے اپنے علاقے کا دیکھا اور قسم کے امراض میں ان کو مبتلاء پایا اسی قسم کے علاج تجویز کئے۔جیسے ڈاکٹر مختلف طریق سے علاج کرتے ہیں۔کبھی بخار کے بیمار کو کونین دیتے ہیں اور کبھی جلاب دیتے ہیں۔ان بڑے فرقوں کے علاوہ اور بھی چھوٹے چھوٹے فرقے ہیں۔انہی اہل تصوف میں ایک فرقہ ملاحدہ بھی ہے جو شریعت کو مٹاتے ہیں۔وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم طریقت کے مقام پر ہیں یا ایسی باتیں کرتے ہیں اگر کوئی شخص کشتی پر سوار ہو تو کنارے پر جا کر اترے یا کشتی میں ہی بیٹھا رہے؟ یہ لوگ اس قسم کی لغو باتیں کر کے دوسروں کو دھوکا دیتے ہیں۔ایک ملامتی فرقہ ہے یہ بھی گندہ ہے۔اصل میں تو یہ برے نہیں ہوتے مگروہ سمجھتے ہیں کہ ریاء سے تباہی ہوتی ہے اور اس کا علاج اس طرح پر کرتے ہیں کہ بعض ایسے کام کرنے لگتے ہیں جن سے دوسرے لوگوں میں بدنام ہو جائیں۔مثلا ًرات کو کسی فاحشہ عورت کے گھر میں جاسوتے ہیں اور وہاں جا کر تہجد پڑھتے رہے ہیں۔لیکن یہ ایسا طریق ہے کہ اس کا خطرہ زیادہ ہے۔بعض لوگ اس طریق کو اختیار کر کے ہلاک ہو جاتے ہیں اور مختلف قسم کی گندگیوں میں مبتلاء ہو جاتے ہیں کہ اس سے نفس موٹا نہیں ہوتا مگر دراصل اس کا اثر اکثر خراب ہو تا ہے۔نواں علم علم القضاء ہے۔اس سے یہ مراد ہے کہ کسی رنگ میں امور متنازعہ کا فیصلہ کرنا چاہئے۔گواہ کا بیان کس طرح پر ہو؟ اس پر جرح کس طرح پر ہو؟ کیا امور اس کی شہادت کے وزن کے لئے ضروری ہیں؟ قاضی کا علم ،واقفیت اور تقوی ٰوطہارت کیسی ہو؟ دوسرا حصہ اسی