انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 41

۴۱ جب اس کے عادی ہو جائیں تو نہ صرف یہ کہ وہ تکلیف دہ نہیں ہوتی بلکہ اس کے فوائد محسوس ہونے لگتے ہیں۔دیکھو یورپ کے لوگ متقی نہیں لیکن چونکہ ان کو انتظام اور ضابطہ کی عادت ہوتی ہے اس لئے ہر کام وہ انتظام کے ماتحت کریں گے۔اگر سٹیشن پر آئیں گے تو ایک دوسرے کے ساتھ ایک قطار میں کھڑے ہوتے جائیں گے اور ٹکٹ لینے میں خواہ کتنی دیر کے پہلے کھڑے ہونے والوں سے آگے نہیں بڑھیں گے۔ہمارے ہاں چونکہ ان انتظام کے ماتحت کام کرنے کی مشق نہیں ہوتی اس لئے گو وه متقی زیادہ ہوتے ہیں مگر کام میں گڑ بڑڈال دیتے ہیں۔وجہ یہ کہ تربیت نہیں ہوتی اور یہ احساس نہیں ہوتا کہ انتظام کی قدر کرنی ہے تو تربیت کا بڑا اثر ہوتا ہے اور یہ بغیر تعاون کے نہیں ہو سکتا اس لئے تعاون ضروری ہے۔مگر ایک تعاون بے قاعدہ ہوتا ہے۔مثلاً ایک گھر کے سارے آدمی کہہ دیں کہ ہم سب پہرہ دیں گے یہ تعاون تو ہو گامگر بے قاعده اوراس سے فائدہ نہ ہو گا کیونکہ جب سارے کے سارے ایک کام میں لگ جائیں گے باقی کام نہ ہو سکیں سکے لیکن اگر انتظام کے ساتھ تعاون کریں گے تو کوئی کسی کام کو کرنے کا کوئی کسی کو اور اس طرح سب کام ہو جائیں گے۔پس تعاون کے لئے ضروری ہے کہ سب مل کر ایک انتظام کے ماتحت ایک دوسرے کی مدد کریں اسی لئے یہاں مختلف محکمے بنائے گئے ہیں اور جب تعاون کیا جائے گا تو اس کے لئے قانون بھی بنانے پڑیں گے اور قانون ابتداء میں برے لگا کرتے ہیں۔کیونکہ ان کی وجہ سے بعض ایسی پابندیاں کرنی پڑتی ہیں جن کی طبیعت عادی نہیں ہوتی۔تربیت چھوٹی عمرمیں ہو آج میں نے عورتوں میں جو لیکچر دیا ہے اس میں ان کو بتایا کہ بچوں کی چھوٹی عمرمیں ہی تربیت کرو ورنہ بعد میں ان کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔اور امریکہ کا ذکر کیا کہ وہاں ایک صاحب مسلمان ہوئے ہیں وہ فوج کے افسرتھےان کے بچے عیسائی ہیں انہوں نے ناصراحمدکو لکھا ہے کہ اگر میرے بچوں کے نام تمہار اخط آئے گاتو ان پر اثر ہو گا تم ان کو خط لکھو اور یہ بھی لکھا ہے کہ میں تمهاری تصویروں کے مطابق نماز پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں مگر ایک جگہ بہت مشکل پیش آتی ہے اور وہ التحیات بیٹھنے کی حالت ہے۔میں نے انگریز نو مسلموں کو نماز سکھانے کے لئے جو کتاب لکھی ہے اس میں نماز کی مختلف حالتوں میں ناصر احمد کے فوٹو دیئے گئے ہیں تاکہ ان کو دیکھ کر ان کے مطابق نماز ادا کریں اسی وجہ سے اس نے ناصراحمدکو خط لکھا۔جن لوگوں کو بچپن سے اس حالت میں بیٹھنے کی عادت نہیں ہوتی ان کو تکلیف ہوتی ہے۔تو کسی بات کا عادی ہونا بھی ضروری ہے۔بے شک ابتداء میں غلطیاں بھی ہوتی