انوارالعلوم (جلد 7) — Page 578
انوار العلوم جلد ۵۷۸ دعوة الامير دھر اندر من غرض جس قدر آریہ مذہب کے لیڈر تھے ان میں سے ایک ایک سے آپ بحث کی طرح ڈالتے اور اس وقت تک اس کا پیچھا نہ چھوڑتے جب تک وہ اسلام پر حملہ کرنے سے باز نہ آجاتا یا ہلاک نہ ہو جاتا، اسی طرح مسیحیوں کے بخش کو منادوں کا آپ مقابلہ کرتے ، کبھی فتح مسیح سے کبھی آتھم سے کبھی مارٹن سے کبھی باول سے کبھی رائٹ سے کبھی طالب مسیح سے اور اس پر بھی آپ کو تسلی نہ ہوتی۔ انگریزی میں ترجمہ کروا کر ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں اشتہارات یورپ اور امریکہ کو بھجواتے اور جس شخص کی نسبت سنتے کہ اسے اسلام سے دلچسپی ہے فوراً اس سے خط و کتابت کرتے اور اسلام کی دعوت دیتے ۔ چنانچہ مسٹروب (Mr Alexander Webb) امریکہ کا پرانا مسلمان آپ کی اسی وقت کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہ شخص نہایت معزز ہے اور کسی وقت ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے سفارت کے عہدہ پر ممتاز تھا۔ آپ نے اس کی اسلام سے دلچسپی کا حال سن کر اس سے خط و کتابت کی اور آخر اس سلیم الطبع آدمی نے اسلام قبول کر لیا اور اپنے عہدے سے دست بردار ار ہو ہو گیا۔ غرض اللہ تعالٰی کی توحید کی اشاعت اور رسول کریم کی صداقت کے اثبات کی آپ کو دھن لگی ہوئی تھی اور آپ ایک منٹ کیلئے بھی اس سے غافل نہ رہتے تھے ۔ اس کے بعد آپ نے دعوی کیا تو اس وقت سے آپ کا کام اور بھی وسیع ہو گیا کوئی دشمن اسلام نہیں نکلا جس کے مقابلے پر آپ کھڑے نہ ہوئے ہوں، جہاں کسی کی نسبت سنا کہ وہ اسلام پر حملہ کرتا ہے فوراً اس کا مقابلہ شروع کر دیا۔ ڈوئی جو امریکہ کا جھوٹا نبی تھا جس کا ذکر پہلے آچکا ہے جب اس کی اسلام دشمنی کا حال آپ نے سنا تو سمندر پار سے اس کا مقابلہ شروع کر دیا۔ پکٹ (Mr۔ Piggott) نے ولایت میں خدائی کا دعوی کیا تو فوراً اس کو للکارا۔ غرض دنیا کے پردے پر جہاں کہیں بھی کوئی دشمن اسلام پیدا ہوار ہیں اسے جاکر پکڑا اور نہیں چھوڑا جب تک کہ وہ اپنی شرارت سے باز نہ آگیا یا مر نہیں گیا۔ آپ نے چوہتر سال عمر پائی اور تمام عمر رات اور دن خدمت اسلام میں مشغول رہے بعض دفعہ مینوں تصنیف میں اس طرح مشغول رہتے کہ کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ آپ کب ہوتے ہیں اور اللہ تعالی اور رسول کریم ال سے آ۔ آپ کو اس قدر محبت تھی کہ اسلام کے کام کو اپنا کام سمجھتے تھے اگر کوئی دوسرا شخص اسلام کی خدمت کرتا تو اس کے نہایت ہی ممنون ہوتے ۔ بعض اوقات اکثر حصہ رات کا متواتر جاگتے اور کام میں مشغول رہتے ، اگر کوئی دوسرا شخص ایک دو دن پروف ریڈری یا کاپیاں دینے کے کام میں آپ کی مدد کرتا تو اسے